Saturday, December 6, 2025
ہومSportsکین ولیمسن نے ایک بار پھرنیوزی لینڈ کرکٹ کا سینٹرل کنٹریکٹ مسترد...

کین ولیمسن نے ایک بار پھرنیوزی لینڈ کرکٹ کا سینٹرل کنٹریکٹ مسترد کر دیا

ویلنگٹن، 3 جون (ہ س)۔ سابق کپتان کین ولیمسن نے ایک بار پھر نیوزی لینڈ کرکٹ کے سینٹرل کنٹریکٹ کو مسترد کر دیا ہے اور امکان ہے کہ وہ آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں نہیں کھیلیں گے۔ ولیمسن نے گذشتہ سال سینٹرل کنٹریکٹ بھی قبول نہیں کیا تھا تاکہ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 اور دیگر لیگز میں کھیلنے کے لیے آزاد ہوں۔ اس کے بجائے انہوں نے گذشتہ برس ایک کیزوئل کانٹریکٹ کیا تھا اور2024 میں نیوزی لینڈ کے 13 ٹیسٹ میں سے نو میں کھیلتے ہوئے1,000 سے زیادہ رن بنائے تھے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی 20 کھلاڑیوں کے معاہدے کی فہرست میں ولیمسن کا نام نہیں تھا۔ اس کے ساتھ ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن کو بھی شامل نہیں کیا گیا کیونکہ یہ کھلاڑی غیر ملکی ٹی 20 لیگز میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ولیمسن کے پھر سے کیزوئل کانٹریکٹ پر دستخط کرنے کا امکان ہے۔ٹم ساوتھی کی ریٹائرمنٹ کے بعد آل راونڈرز محمد عباس اور جیک فوکس، وکٹ کیپر مچ ہے اور اسپنر ٓادی اشوک کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ ملا ہے۔ اس کے علاوہ ایش سوڑھی، اعجاز پٹیل اور جوش کلارکسن بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ولیمسن اس وقت انگلش کاونٹی چیمپئن شپ اور ٹی20 بلاسٹ میں مڈل سیکس کے لیے کھیل رہے ہیں اور دی ہنڈریڈ میں لندن اسپرٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ جولائی کے آخر اور اگست کے شروع میں نیوزی لینڈ کے دورہ زمبابوے کے دوران ان کی کاونٹی کے لئے دستیابی جاری رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ ماہ لندن میں ایک پریس کانفرنس میں ولیمسن نے کہا کہ ان کا کیزوئل کانٹریکٹ’’ایک جاری عمل ہے اور نیوزی لینڈ کرکٹ نے ان کے ساتھ بہت تعاون کر رہا ہے، جس کے لئے میں اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں۔‘‘نیوزی لینڈ کرکٹ نے گذشتہ ایک برس کے دوران ملکی اور بین الاقوامی کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی درجہ بندی کی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو اسکاٹ ویننک نے کہا، ’’مچ، محمد، آدی اور جیک کے معاہدے ہمارے سسٹم کے ذریعے آنے والے حیرت انگیز ٹیلنٹ کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ کھلاڑی اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بلیک کیپس کی نمائندگی کرنے کی ان کی خواہش حوصلہ افزا ہے۔ ہمیں اس گروپ کو اپنی ٹیم کو آگے لے جانے پر خوشی ہے۔‘‘

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات