Saturday, December 6, 2025
ہومSportsجھارکھنڈ میں کھیل انفراسٹرکچر کو ملے گی نئی رفتار،وزیر سودیویہ کمار نے...

جھارکھنڈ میں کھیل انفراسٹرکچر کو ملے گی نئی رفتار،وزیر سودیویہ کمار نے کھیل احاطوں کا کیا معائنہ ، کہا!

حکومت کھلاڑیوں کو عالمی سطح کی تربیت اور وسائل دستیاب کرنے کیلئےپر عزم

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 10؍اپریل: کھیل کود، نوجوان امور، فن -ثقافت اور سیاحت کے وزیر سودیویہ کمار نے نے رانچی واقع کھیل انفراسٹرکچر اور کھلاڑیوں کو دی جا رہی سہولیات کی جانکاری لینے کیلئے مختلف کھیل احاطوں کا دورہ کیا۔ وزیر سودیویہ کمار سونو نے مورہابادی واقع برسا منڈا فٹ بال اسٹیڈیم کا معائنہ کر آئندہ سیف ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ ایونٹ سے قبل اسٹیڈیم کی سبھی بنیادی ڈھانچوں اور سہولیات کو مضبوط کیا جائے۔ انہوںنےمحکمہ کھیل کو رانچی ضلع انتظامیہ سے فٹ بال گراؤنڈ کا ہینڈ اوور بلاتاخیر حاصل کر کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر وزیر سودیویہ کمار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی قیادت والی ابووا حکومت جھارکھنڈ میں کھیلوں کو نئی انچائی دینے اور کھلاڑیوں کو عالمی سطح کی تربیت اور وسائل دستیاب کرانے کیلئے پر عزم ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ریاست کے باصلاحیت کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی منچوں پر قابل فخر کارکردگی کریں اور جھارکھنڈ اور ملک کا نام روشن کریں۔ انہوںنے مورہابادی انڈور بیڈ منٹن اسٹیڈیم کا بھی معائنہ کیا اور افسروں کو ہدایت دی کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے ذریعہ قبل میں دی گئیں ہدایات کو ترجیح کی بنیاد پر بلاتاخیر مکمل کیا جائے۔ انہوںنےمحکمہ کھیل کے ذریعہ چلائے جا رہے ہائی پرفارمنس سنٹر کا بھی معائنہ کیا، جہاں انہوںنے فٹنس آالت اور دیگر تکنیکی وسائل کا جائزہ لیا۔ کھلاڑیوں سے بات چیت کر ان کی ضروریات کی جانکاری لی۔ اس کے علاوہ وزیر نے کھیل گاؤں احاطہ میں واقع ایتھلیٹکس اسٹیڈیم، انڈور اسٹیڈیم اور بین منٹن اسٹیڈیم کا معائنہ کیا اور جھارکنڈ اسٹیٹ اسپورٹ پروموشن سوسائٹی ( جے ایس ایس پی ایس ) کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کر کاموں کی رفتار کی جانکاری لی۔ انہوںنے جے ایس ایس پی ایس کے ذریعہ پیش کردہ پریزنٹیشن کے ذریعہ تنظیم کے ایکشن پلان کا جائزہ لیا۔ وزیر سودیویہ کمار نےہدایت دی کہ کھیل گاؤں احاطوں کی تزئین و آرائش اور کھلاڑیوں کی تربیت اور ترقیات سے متعلق سبھی کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ کھیل گاؤں کو اس شکل میں فروغ دیا جائے کہ یہ مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح کےمقابلوں کے انعقاد کیلئے پوری طرح اہل ہے۔ اس دوران متعلقہ محکمہ کے کئی عہدیداران موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات