Saturday, December 6, 2025
ہومSportsاسلامک سولیڈرٹی گیمز 2025 کا شاندار اختتام، ترکی کی پہلی پوزیشن ،ازبکستان...

اسلامک سولیڈرٹی گیمز 2025 کا شاندار اختتام، ترکی کی پہلی پوزیشن ،ازبکستان کا دوسرا اور ایران کا تیسرا نمبر

ریاض، سعودی عرب 22 نومبر(یو این آئی ) چھٹی اسلامک سولیڈرٹی گیمز 2025 کی رنگا رنگ اور پروقار اختتامی تقریب پرنسز نورہ یونیورسٹی میں منعقد ہوئی، جہاں کھیل، ثقافت، امن اور اسلامی دنیا کے اتحاد کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ 4 نومبر سے 21 نومبر تک جاری رہنے والے ان عالمی کھیلوں میں درجنوں مسلم ممالک کے کھلاڑیوں، آفیشلز اور ہزاروں شائقین نے بھرپور شرکت کی۔
اختتامی تقریب کا آغاز دلکش لائٹ شو، روایتی اور جدید موسیقی کے امتزاج
اور شاندار آتش بازی کے ساتھ ہوا، جس نے تقریب کے مقام کو روشنیوں میں نہلا دیا۔ بڑی اسکرینوں پر کھیلوں کے دوران ریکارڈ کیے گئے بہترین لمحات اور نمایاں کارکردگیوں کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔ ثقافتی حصے میں میزبان ملک کی روایات، تاریخی ورثے اور فنونِ لطیفہ کو خصوصی انداز میں پیش کیا گیا، جس میں روایتی رقص، لوک دھنیں اور جدید موسیقی کے امتزاج نے حاضرین کو محظوظ کیا۔مختلف خطوں کی نمائندگی کرتی ثقافتی جھلکیوں نے تقریب کو عالمی رنگ دے دیا۔اس موقع پر تمام شریک ممالک کے کھلاڑی آزادانہ انداز میں اسٹیڈیم میں داخل ہوئے، ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بنائیں، جھنڈے لہرائے اور خوشی کا اظہار کیا۔ یہ منظر کھیلوں کی اصل روح—امن، بھائی چارہ اور باہمی احترام کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتا ہے۔ بعد ازاں منتظمین، اسپورٹس فیڈریشنز اور اعلیٰ معززین کے مختصر خطابات ہوئے، جن میں کھلاڑیوں کی کارکردگی، رضاکاروں کی خدمات اور میزبان ملک کے شاندار انتظامات کو سراہا گیا۔اختتامی تقریب کے دوران اسلامک سولیڈرٹی گیمز کا پرچم باوقار انداز میں اتارا گیا اور اسے آئندہ میزبان ملک کے نمائندے کے حوالے کیا گیا۔اسلامک سالیڈیریٹی گیمز 2025 میں ترکی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 155 میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی، جن میں 72 گولڈ، 44 سلور اور 39 براؤنز شامل ہیں۔ ازبکستان نے 96 میڈلز (29 گولڈ، 35 سلور، 32 براؤنز) کے ساتھ دوسری اور ایران نے81 میڈلز (29 گولڈ، 19 سلور، 33 براؤنز) کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔میزبان سعودی عرب 57 میڈلز (18 گولڈ، 12 سلور، 27 براؤنز) کے ساتھ چوتھے اور مصر 45 میڈلز (17 گولڈ، 11 سلور، 17 براؤنز) کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔
دیگر نمایاں ممالک میں بحرین 34 میڈلز، قازقستان 56، نائجیریا 30، مراکش 26 اور آذربائیجان 59 میڈلز کے ساتھ شامل ہیں۔یہ گیمز نہ صرف کھیلوں کا مقابلہ تھے بلکہ مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور کھیلوں کے ذریعے امن کو فروغ دینے کا ایک مضبوط ذریعہ بھی ثابت ہوئے۔ اختتامی تقریب میں شائقین اور کھلاڑیوں نے خوشی کے نعروں کے ساتھ اس تاریخی ایونٹ کو الوداع کہا۔اسلامک سولیڈرٹی گیمز نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ کھیل قوموں کو جوڑنے، امن کو فروغ دینے اور نئی نسل کو بااختیار بنانے کا سب سے مضبوط ذریعہ ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات