Thursday, December 11, 2025
ہومSportsآئی پی ایل نیلامی: کشمیر کے تیز گیند باز عاقب سمیت آٹھ...

آئی پی ایل نیلامی: کشمیر کے تیز گیند باز عاقب سمیت آٹھ کھلاڑیوں کی انٹری

جموں،10؍دسمبر(ہ س) : رانجی ٹرافی اور سید مشتاق علی ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد جموں و کشمیر کے تیز گیند باز عاقب نبی آئندہ آئی پی ایل نیلامی (IPL Auction) میں ’’پسندیدہ کھلاڑیوں‘‘ میں شمار کیے جا رہے ہیں۔ نیلامی 16 دسمبر کو منعقد ہو رہی ہے۔اس نیلامی میں جموں و کشمیر سے کل آٹھ کھلاڑی منتخب ہوئے ہیں، تاہم سب سے زیادہ نگاہیں شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع تعلق رکھنے والے فاسٹ فاؤلر عاقب نبی پر مرکوز ہیں۔ عاقب نے حالیہ رانجی ٹرافی میں 44 وکٹیں حاصل کیں اور سید مشتاق علی ٹرافی میں ’’بیسٹ باؤلر‘‘ کا خطاب اپنے نام کیا۔عاقب نے وجے ہزارے ٹرافی میں چار گیندوں پر چار وکٹیں چٹکا کر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا اور اپنی ایک علیحدہ شناخت بھی قائم کی۔ ان کی اس کارکردگی پر کرکٹ کے شائقین حتی کہ سینئر لیجنڈز نے بھی ستائش کی۔مشہور اسپنر روی چندرن ایشون نے بھی ایک دلچسپ انداز میں عاقب کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے سابق تیز گیند باز عاقب جاوید اور افغانستان کے کپتان محمد نبی کی تصاویر شیئر کیں اور پاکستانی گیند باز کا ’پہلا‘ جبکہ افغانی کپتان کے ’سر نیم‘ اخذ کیا جو ’عاقب نبی‘ بنتا ہے۔آئی پی ایل نیلامی میں عاقب نبی کی بنیادی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اور وہ غیر تجربہ کار (uncapped) کھلاڑیوں میں سب سے نمایاں ہیں۔ ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز جیسی ٹیمیں ان میں دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔سابق فاسٹ بولر اور موجودہ سلیکٹر سریندر باگل کے مطابق، ’’عاقب نبی گیند دونوں جانب سوئنگ کرا سکتے ہیں اور رنز بھی کم دیتے ہیں۔‘‘ انہیں یقین ہے کہ ’’عاقب کو کوئی بھی ٹیم بڑی بولی دیکر اپنے اسکاڑ میں شامل کرنے کی کوشش کرے گی۔‘‘عاقب کے علاوہ جموں و کشمیر کے سات دیگر کھلاڑیوں میں ناصر مظفر، عاطف مشتاق، وسیم کھانڈے، ویورانت شرما، عابد مشتاق، کامران اقبال اور ایشون مورگن بھی نیلامی میں شامل ہیں۔بی سی سی آئی نے کل 1390 کھلاڑیوں میں سے نیلامی کے لیے 350 کھلاڑی منتخب کیے ہیں، جن میں 240 بھارتی اور 110 غیر ملکی شامل ہیں۔ نیلامی 16 دسمبر کو ابوظہبی کے الاتحاد ایرینا میں ہوگی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات