Saturday, December 6, 2025
ہومSportsآئی پی ایل 2025 : گجرات ٹائٹنز پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر...

آئی پی ایل 2025 : گجرات ٹائٹنز پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچی

احمد آباد، 10 اپریل (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 23ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز نے راجستھان رائلز کو 58 رنوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ گجرات کی ٹیم نے پانچ میں سے چار میچ جیتے ہیں اور آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا ہے۔ بدھ کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گجرات نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 217 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ جواب میں راجستھان کی پوری ٹیم 2.19 اوور میں 159 رن پر آل آوٹ ہوگئی۔گجرات ٹیم کی جانب سے سلامی بلے باز سائی سدرشن نے 82 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے سیزن کی چوتھی نصف سنچری اسکور کی اور ٹیم کو مضبوط اسکور تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے علاوہ شاہ رخ خان نے 36 رن، راہل تیوتیا نے 24 رن (12 گیندوں) اور راشد خان نے 12 رن کا تعاون دیا۔ تاہم کپتان شبھمن گل صرف 2 رن بنانے کے بعد جلد آوٹ ہوگئے۔ راجستھان کی جانب سے تشار دیش پانڈے اور مہیش تیکشنا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوفرا آرچر اور سندیپ شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کا تعاقب کرنے اتری راجستھان کی ٹیم شروع سے ہی دباو میں نظر آئی۔ یشسوی جیسوال پہلے ہی اوور میں 6 رن بنا کر آوٹ ہو گئے۔ نتیش رانا بھی صرف 1 رن بنا سکے۔ تاہم، سنجو سیمسن (41) اور ریان پیراگ (26) نے کچھ جدو جہد ضرور کی۔ آخر میں شمرون ہیٹمائر نے 32 گیندوں پر 52 رن بنا کر میچ کو دلچسپ بنانے کی کوشش کی تاہم دیگر بلے بازوں کی جانب سے تعاون نہیں ملنے کی وجہ سے ٹیم ہدف سے 58 رن سے پیچھے رہ گئی۔گجرات کے گیند بازوں نے اچھی گیند بازی کی۔ پرسدھی کرشنا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راشد خان اور سائی کشور نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کلونت کھیجرولیا، محمد سراج اور ارشد خان کو بھی ایک ایک کامیابی ملی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات