اناہت سنگھ اور ابھے سنگھ بن گئے نئے چیمپئن
ممبئی، 23 مارچ (یواین آئی ) ممبئی کے تاریخی سی سی آئی بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے انڈین اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنلز میں ہندوستانی اسٹارز نے فتوحات کے جھنڈے گاڑ دیے۔ ٹاپ سیڈ اناہت سنگھ نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا، جبکہ ابھے سنگھ مردوں کے زمرے میں نئے فاتح بن کر ابھرے ہیں۔عالمی درجہ بندی میں 20ویں نمبر پر موجود اناہت سنگھ نے مصر کی مضبوط حریف ہانا موتاز (نمبر 29) کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دی۔ اسکور11-5، 11-6، 9-11، 11-6۔ رہا۔یہ اناہت کا مجموعی طور پر 16واں پی ایس اے ٹائٹل ہے اور انہوں نے مسلسل دوسری بار انڈین اوپن جیتا ہے۔ایشیائی کھیلوں کے تمغہ یافتہ ابھے سنگھ نے فائنل میں اپنے ہی ہم وطن ویر چوترانی کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی۔اسکور: 11-9، 11-8، 11-4۔رہا۔یہ ویر چوترانی کے خلاف ابھے سنگھ کی پہلی جیت ہے۔اس سے قبل گزشتہ سال انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جیت کے بعد ابھے سنگھ نےکہا کہ “میرا ذاتی ہدف لاس اینجلس اولمپکس ہے، لیکن اس سال ہمارا اصل مقصد متحد ہو کر جاپان میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنا ہے۔



