Saturday, December 6, 2025
ہومSportsہندستان کو پریکٹس میچ کھیلنے کا فائدہ ب ملے گا: کرشنا

ہندستان کو پریکٹس میچ کھیلنے کا فائدہ ب ملے گا: کرشنا

بیکنہم 14 جون (یو این آئی) انگلینڈ کے دورے پر موجود ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز پرسدھ کرشنا کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف 20 جون سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل پریکٹس میچ کھیلنے کا فائدہ ملے گا۔بی سی سی آئی ٹی وی سے بات چیت میں کرشنا نے کہا کہ “ٹیم کو بلاشبہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کچھ پریکٹس میچ کھیلنے کا فائدہ ملے گا۔ ہم سب کے لیے میدان پر کچھ وقت گزارنا بہت اہم ہے۔ یہ اچھی اور سخت پچ لگتی ہے۔ یہاں باؤلرز نے اچھی گیند بازی کی ہے جبکہ بلے بازوں نے بھی جذبہ دکھایا ہے۔ بہت اچھا لگتا ہے جب آپ آپس میں میچ کھیلتے ہیں”۔آئی پی ایل میں اپنی شاندار گیندبازی کی وجہ سے سب سے زیادہ وکٹیں لے کر پرپل کیپ جیتنے والے فاسٹ بولر نے امید ظاہر کی کہ اگر انہیں انگلینڈ میں موقع ملا تو وہ اپنی فارم کو برقرار رکھنا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ “میں نے ٹیم کی ضروریات کے مطابق کھیلنا سیکھ لیا ہے۔
اب میں انگلینڈ کے خلاف لیڈز میں شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے حوالہ سے پرجوش ہوں”۔ انہوں نے کہا، “آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ جب آپ کا موقع آئے تو آپ اس کے لیے تیار رہیں لیکن آپ واقعی زیادہ دیر تک توجہ نہیں دے سکتے، خاص طور پر جب آپ باہر بیٹھے ہوں، اس لیے آپ کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ آپ تھوڑی تفریح بھی کرین۔”کرشنا نے کہا، “آپ کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ آپ مخصوص حالات میں اپنی ٹیم کی مدد کریں۔ آپ کو پوری طرح تیار رہنا ہوگا، کیونکہ کھیل میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، یہی کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔ میرے خیال میں ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ کب سوئچ آن کرنا ہے اور کب آف کرنا ہے۔”ہندوستانی ٹیم یہاں آپس میں پریکٹس میچ کھیل رہی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات