Wednesday, February 4, 2026
ہومSportsبھارت بمقابلہ پاکستانکروڑوں شائقین کی دھڑکن: بریٹ لی کا مطالبہ

بھارت بمقابلہ پاکستانکروڑوں شائقین کی دھڑکن: بریٹ لی کا مطالبہ

دبئی،4 فروری(یواین آئی ) آسٹریلیا کے سابق اسپیڈ اسٹار بریٹ لی نے کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے ٹاکرے، یعنی ہند۔پاک میچ کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔ دبئی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے کروڑوں شائقین اس مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور یہ میچ ہر حال میں ہونا چاہیے۔بریٹ لی نے ہند ۔پاک معرکہ کو کھیل کا حسن قرار دیتے ہوئے کہا چلو اس معاملے سے سیاست نکال دیتے ہیں، میں صرف کرکٹ کی بات کر رہا ہوں۔ یہ پوچھنا کہ دونوں میں سے بہتر کون ہے، ایسا ہی ہے جیسے کوئی پوچھے کہ آپ کا پسندیدہ بیٹا کون ہے؟بریٹ لی کے مطابق اگر صرف کاغذ پر ٹیموں کی طاقت دیکھی جائے تو ہندوستانی ٹیم زیادہ مضبوط نظر آتی ہے، لیکن پاکستان کسی بھی وقت سرپرائز دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بریٹ لی نے آنے والے ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنی ماہرانہ رائے کا اظہار کیا۔ان کے مطابق ہندوستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل تک پہنچیں گے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کو ٹورنامنٹ کی ‘ڈارک ہارس‘ قرار دیا۔بریٹ لی کا خیال ہے کہ احمد آباد میں ہونے والے فائنل میں آسٹریلیا، ہندوستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرے گا۔ ان کی نظر میں سوریہ کمار یادو اس ورلڈ کپ میں رنز کے انبار لگا دیں گے۔حیران کن طور پر بریٹ لی نے جسپریت بمراہ کے بجائے ورون چکرورتی کو ٹورنامنٹ کا سب سے کامیاب بولر قرار دیا ہے۔فاسٹ بولنگ کے سلطان بریٹ لی نے کہا کہ ٹی-20 فارمیٹ میں اسپنرز کے خلاف رنز بنانا آسان ہوتا جا رہا ہے، لیکن ‘خالص رفتار‘ کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات