Saturday, December 6, 2025
ہومSportsبھارت نے گنوایا لیڈز ٹیسٹ

بھارت نے گنوایا لیڈز ٹیسٹ

انگلینڈ نے پانچ وکٹ سے جیت درج کی

میزبان ٹیم نے 371 رن کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سیریز میں 0-1کی برتری

لیڈز، 24 جون (ہ س)۔ انگلینڈ نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے لیڈز ٹیسٹ میں ریکارڈ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 371 رن کا ہدف دیا تھا جسے میزبان ٹیم نے آخری روز صرف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کھیل کے پانچویں دن انگلینڈ کو جیت کے لیے 350 رن درکار تھے لیکن بین ڈکٹ (149) اور زیک کراولی (65) نے 188 رن کی مضبوط شراکت داری کے ساتھ ہندوستان کو بیک فٹ پر پہنچا دیا۔ ڈکٹ نے اپنے کیریئر کی چھٹی ٹیسٹ سنچری بنائی اور 149 رن کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔تاہم، ہندوستان کو درمیان میں کچھ امید تھی جب اولی پوپ اور ہیری بروک مسلسل دو گیندوں پر آوٹ ہوئے، لیکن اس کے بعد کپتان بین اسٹوکس (33) اور جو روٹ (ناٹ آوٹ 53) نے شراکت داری کرکے انگلینڈ کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ جیمی اسمتھ بھی آخر تک روٹ کے ساتھ رہے اور 44 رن بنا کر انگلینڈ کو فتح دلائی۔واضح ہو کہ ٹیم انڈیا نے اپنی پہلی اننگز میں یششوی جیسوال(101)، شبھمن گل(147) اور رشبھ پنت (134)کی سنچریوں کی مدد سے 471رن بنائے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ اور بین اسٹوکس نے 4-4جبکہ برائیڈان کارس اور شعیب بشیر نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں اولی پوپ(106)،ہیری بروک (99) اور بین ڈکٹ(62) کی اہم شراکت داریوں کے ساتھ 465رن بنائے۔پہلی اننگز کی بنیاد پر ٹیم انڈیا کو محض 6رن کی لیڈ حاصل ہوسکی۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 5، پرسدھ کرشنا نے 3جبکہ محمد سراج نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں کے ایل راہل (137) اور رشبھ پنت (118)کی سنچریوں کی مدد سے دس وکٹوں کے نقصان پر 354رن بنائے۔ اس دوران ٹیم انڈیا کا لولوئر آرڈر بالکل ناکام رہا۔ انگلینڈ کی جانب سے برائڈن کرس اور جوش ٹنگ نے 3-3، شعیب بشیر نے 2جبکہ کرس ووکس اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹیں حاصل کی۔ اس طرح ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے سامنے جیت کے لئے371رن کا نشان رکھا جسے انگلینڈ نے پانچ وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے (149)سنچری اسکور کی جبکہ زیک کراولی (65) اور جو رو ٹ (ناٹ آوٹ 53)نے ہاف سنچری بنائی۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے پرسدھ کرشنااور شاردول ٹھاکر نے 2-2جبکہ رویندر جڈیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت کی بولنگ اور فیلڈنگ دونوں ہی بھارت کی شکست کی کمزور کڑیاں ثابت ہوئیں۔ تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور محمد سراج ایک بھی وکٹ نہ لے سکے۔ شاردول ٹھاکر اور پرسدھ کرشنا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں لیکن وہ بہت مہنگے ثابت ہوئے۔ اس کے علاوہ ہندوستان نے میچ میں کل 6 کیچ گرائے جن میں سے 4 اکیلے یشسوی جیسوال نے چھوڑے۔اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی اہم برتری حاصل کر لی ہے۔ ہندوستان کو اب واپسی کے لیے اگلے ٹیسٹ میں اپنی گیندبازی اور فیلڈنگ میںبہتر کارکردگی کی ضرورت ہوگی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات