Saturday, December 6, 2025
ہومSportsروہت اور وراٹ کی شاندار بلے بازی سے ہندوستان نے آسٹریلیا کو...

روہت اور وراٹ کی شاندار بلے بازی سے ہندوستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دی

سیریزا آسٹریلیا کے قبضے میں 

سڈنی، 25 اکتوبر (یو این آئی) ہرشِت رانا (چار وکٹ) کے بعد روہت شرما (ناٹ آؤٹ 121) اور وراٹ کوہلی (ناٹ آؤٹ 74) کے شاندار کھیل کی بدولت ہندوستان نے ہفتہ کو تیسرے ایک روزہ مقابلے میں آسٹریلیا کو 69 گیندیں باقی رہتے نو وکٹ سے شکست دے دی ۔237 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری روہت شرما اور کپتان شبھمن گل کی سلامی جوڑی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 69 رن جوڑے۔ 11ویں اوور میں جاش ہیزل وڈ نے شبھمن گل کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو پہلی کامیابی دلائی۔ شبھمن گل نے 26 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 24 رن بنائے۔اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے وراٹ کوہلی نے روہت شرما کے ساتھ نہ صرف اننگز کو سنبھالا بلکہ تیزی کے ساتھ رن بھی جوڑے۔ روہت نے 33ویں اوور میں ایک رن لے کر اپنی سنچری مکمل کی۔ یہ آسٹریلیا کے خلاف روہت کی نویں سنچری ہے۔ انہوں نے اپنی سنچری مکمل کرنے کے لیے 105 گیندوں کا سامنا کیا اور 11 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ دونوں بلے بازوں نے آسٹریلیائی گیند بازوں کی جم کر پٹائی کی اور دوسرے وکٹ کے لیے 168 رنوں کی ناٹ آوٹ شراکت داری کر کے ہندوستان کو 3.38 اوور میں 237 رن بنا کر نو وکٹ سے جیت دلا دی۔روہت شرما نے 124 گیندوں میں 13 چوکے اور تین چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 121 رن بنائے، وہیں وراٹ کوہلی نے 81 گیندوں میں سات چوکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 74 رن بنائے۔ وراٹ نے نتھن ایلس کی گیند پر چوکا لگا کر ہندوستان کو جیت دلائی۔ حالانکہ آسٹریلیا نے تین میچوں کی یہ سیریز 1-2سے جیت لی ہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے واحد کامیاب گیند باز ہیزل وڈ رہے۔اس سے پہلے آج یہاں آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اترے ٹریوس ہیڈ اور کپتان مچل مارش کی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 61 رن جوڑے۔ 10ویں اوور میں محمد سراج نے ٹریوس ہیڈ کو 25 گیندوں میں 29 رن پر آؤٹ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔

اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے میتھیو شارٹ نے مچل مارش کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اسی دوران اکشر پٹیل نے 16ویں اوور میں مچل مارش (41) کو بولڈ کر پویلین بھیج دیا۔اس کے بعد میٹ رینشا نے میتھیو شارٹ کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 61 رن جوڑے۔ میتھیو شارٹ (30) کو 23ویں اوور میں واشنگٹن سندر نے آؤٹ کیا۔ ایلیکس کیری (24)، مچل اووین (ایک) کو ہرشِت رانا نے آؤٹ کیا۔ میٹ رینشا نے 58 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی 56 رنوں کی اننگز میں دو چوکے لگائے۔ انہیں بھی 37ویں اوور میں ہرشِت رانا نے آؤٹ کیا۔ مچل اسٹارک (دو) کو کلدیپ یادو اور نتھن ایلس (16) اکو پرسِدھ کرشنا نے آؤٹ کیا۔ ہرشِت رانا نے 47ویں اوور کی دوسری گیند پر کوپر کانلی (23) اور اسی اوور کی چوتھی گیند پر جاش ہیزل وڈ (صفر) کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کی اننگز کا 236 کے اسکور پر خاتمہ کر دیا۔ہندوستان کی طرف سے ہرشِت رانا نے 8.4 اوور میں 39 رن دے کر چار وکٹ لیے۔ واشنگٹن سندر کو دو وکٹ ملے۔ محمد سراج، اکشر پٹیل، پرسِدھ کرشنا اور کلدیپ یادو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات