Friday, January 30, 2026
ہومSportsمکسڈ ڈس ایبلٹی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ...

مکسڈ ڈس ایبلٹی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو دھول چٹا دی

گریٹر نوئیڈا، 29 جنوری( یو این آئی) شہید وجے سنگھ پتھک اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی پانچ میچوں کی تاریخی ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ مکسڈ ڈس ایبلٹی ٹی20 بین الاقوامی سیریز میں ہندوستان نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے ہی مقابلے میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔انگلش کپتان کالم فلن نے 16 گیندوں پر 26 رنز بنا کر جارحانہ آغاز فراہم کیا۔لیان اوبرائن نے 41 گیندوں پر 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔وکٹ کیپر بلے باز اینگس گرانٹ براؤن نے آخری لمحات میں 34 گیندوں پر 53 رنز جڑ کر ٹیم کو 170 کے ہندسے سے پار پہنچایا۔ ہندوستان کی جانب سے آکاش سنگھ اور وویک کمار نے نپی تلی بالنگ کرتے ہوئے انگلش بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور اہم وکٹیں حاصل کیں۔174 رنز کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ہدف 18.5 اوورز میں صرف 3 وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا۔ہندوستان کی جیت کے اصل ہیرو وکٹ کیپر بلے باز یوگیندر بھدوریا (مین آف دی میچ) رہے، جنہوں نے 59 گیندوں پر 94 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
یوگیندر کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے آکاش نے محض 15 گیندوں پر 36 رنز بنا کر انگلش بالرز کے اوسان خطا کر دیے۔کپتان رویندر سانتے اور ماجد نے بالترتیب 11 اور 12 رنز بنا کر ٹیم کو فتح کی دہلیز پار کروائی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات