آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ کے ایک میچ میں افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف حیران کُن اور شاندار جیت حاصل کرلی۔
کل نئی دلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کے سامنے285 رن کا نشانہ رکھا۔ تاہم انگلینڈ کی پوری ٹیم محض 40 اوور کھیل کر 215 رن پر سمٹ گئی۔ اس طرح سے افغانستان نے 69 رن سے جیت درج کرلی۔ افغانستان کے لیے رحمان اللہ نے شاندار 80 اور اکرام نے 58 رن بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے عادل رشید نے 3 اور مارک وُڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
آج لکھنو کے Ekana اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔



