Saturday, December 6, 2025
ہومSportsمجھے چیلنجز اور ذمہ داریاں پسند ہیں:محمد سراج

مجھے چیلنجز اور ذمہ داریاں پسند ہیں:محمد سراج

برمنگھم، 5جولائی (یو این آئی) محمد سراج جب بھی جسپریت بمراہ کے بغیر گھر سے باہر کھیلتے ہیں تو ان میں ایک الگ ہی چمک دمک نظر آتی ہے یا وہ کسی اور طرح سے ذمہ داری لیتے نظر آتے ہیں۔ جمعہ کو، ایجبسٹن میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن، سراج نے اپنے ٹیسٹ کریئر میں تیسری بار ایک اننگز میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے بعد سراج نے کہا کہ جب بھی کوئی چیلنج آتا ہے تو وہ اسے قبول کرتے ہیں، کیونکہ انہوں نے زندگی میں بھی بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔سراج نے میچ کے بعد جیو ہاٹ اسٹار پر دیپ داس گپتا کے ساتھ بات چیت میں کہا، “ہاں، بالکل جب آپ کے ساتھ آکاش دیپ ہوں جس نے صرف تین-چار ٹیسٹ کھیلے ہیں، کرشناہوں، جنہوں نے صرف دو تین میچ کھیلے ہوں، تو میرے 38 میچ ہوگئے ہیں، اس لیے میں ذمہ داری لے رہا تھا۔ میرا بھی دل کررہا ہے کہ جب بورڈ پر 600 ہوں تو میں کچھ الگ کروں۔میرا سب یہی مقصد تھا کہ مخالف ٹیم کے بلے بازوں پر دباؤ بناکر رکھوں اور اگر مجھے وکٹ نہیں مل رہی ہیں تو جو میرے ساتھ گیندبازی کررہا ہے اس کو وکٹ ملیں۔گھر سے باہر بمراہ کے ساتھ کھیلتے وقت سراج کی اوسط 32.4 ہے لیکن جب وہ بمراہ کے بغیر کھیلتے ہیں تو ان کی اوسط 23.3 ہوجاتی ہے۔ یعنی وہ بمراہ کے بغیر زیادہ متاثر کرتےہے۔اس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ صرف اعداد و شمار ہیں لیکن مجھے چیلنجز پسند ہیں، میں جہاں سے آیا ہوں، میں نے زندگی میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا ہے، میں نے ان پر قابو پایا ہے، اس لیے مجھے چیلنجز پسند ہیں۔سراج کی انگلینڈ میں ایک اننگز میں یہ پہلی پانچ وکٹیں ہیں، اس سے قبل وہ دو مرتبہ اس کامیابی سے ایک وکٹ سے محروم رہ چکے ہیں۔ لیکن سراج اس سنگ میل کو حاصل کرنے کا بے تابی سے انتظار کر رہے تھے۔سراج نے کہا، “میں کافی عرصے سے انتظار کر رہا تھا، میں اچھی بولنگ کر رہا تھا لیکن میں پانچ وکٹیں حاصل نہیں کر سکا، لارڈز میں بھی میری چار وکٹیں تھیں، یہاں بھی پہلی چار وکٹیں میری تھیں، اب اچھا لگ رہا ہے، وکٹ سست تھی اور ذمہ داری میرے پاس تھی، میں صرف ایک جگہ بولنگ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، میں اپنی طرف سے زیادہ کچھ کرنے کی کوشش نہیں کر رہا تھا، اس سے ٹیم کا ماحول بھی بدل جاتا ہے ۔ہندستان میچ میں اب بھی 244 رنز سے آگے ہے اور پچ مسلسل بے جان ہوتی جا رہی ہے، لیکن سراج جانتے ہیں کہ اگلی اننگز میں انہیں کس قسم کی گیند بازی کرنی پڑے گی۔سراج نے کہا کہ اس وقت ہم میچ میں بہت آگے ہیں، ابھی کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ رنز بورڈ پر نظر آئیں ، وکٹ دن بدن سست ہوتی جارہی ہے، آپ کو ایک جگہ بولنگ کرنی ہوگی، ایک بار رنز آنے لگیں تو انہیں روکنا بہت مشکل ہوتا ہے، بروک اور اسمتھ جس طرح سے کھیل رہے تھے، آپ نے دیکھا کہ اسمتھ نے جس طرح سے سنچری اسکور کی وہ ایک ہی سیشن میں کرکٹ کو نہیں روک رہا تھا، اس لیے تمام ٹیسٹ کرکٹ میں رنز نہیں روکے گئے۔ یہاں صبر بہت ضروری ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات