Saturday, December 6, 2025
ہومSportsممتاز اورنو نیت کی ہیٹ ٹرک

ممتاز اورنو نیت کی ہیٹ ٹرک

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے سنگاپور کو 0-12 سے روندا

ہانگزو (چین)، 08 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے سنگاپور کے خلاف 0-12 کی شاندار جیت کے ساتھ خواتین ایشیا کپ 2025 کے سپر 4 میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ہندوستانی خواتین ٹیم کے لیے نونیت (14ویں، 20ویں، 28ویں) اور ممتاز (2ویں، 32ویں، 39ویں) نے ہیٹ ٹرک کی اور نیہا نے (11ویں، 38ویں) منٹ میں دو گول کئے۔ جبکہ لال ریمسیامی (13ویں)، اڈیتا (29ویں)، شرمیلا (45ویں) اور رتوجا پسل (53ویں) نے گول کئے۔ہندوستان کے لیے ممتاز نے دوسرے ہی منٹ میں گول کر کے مضبوط آغاز کیا۔ نیہا نے 11ویں منٹ میں ری باؤنڈ پر شاندار گول کر کے برتری کو دوگنا کر دیا۔ دو منٹ بعد لالریمسیامی نے قریبی رینج سے ایک اور گول کر کے برتری کو 0-3 کر دیا۔ پہلا کوارٹر ختم ہونے سے پہلے نونیت نے 14ویں منٹ میں پنالٹی کارنر سے گول کر کے اسکور 0-4 کر دیا۔سنگاپور نے دوسرے کوارٹر میں مزاحمت کی لیکن نونیت نے 20ویں منٹ میں ایک اور سنسنی خیز گول کر کے اسے 0-5کر دیا۔ ہندوستان نے دبائو برقرار رکھا اور بیک ٹو بیک پنالٹی کارنر حاصل کئے اور تیسرے پنالٹی کارنر سے نونیت نے گول کیپر کو شکست دے کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور 28ویں منٹ میں برتری کو مستحکم کیا۔ اس کے فوراً بعد ادیتا نے ایک اور پنالٹی کارنر سے گول کر کے ہاف ٹائم میں ہندوستان کو 0-7 کی برتری دلائی۔تیسرے کوارٹر پر ہندوستان کا مکمل کنٹرول تھا۔ 32ویں منٹ میں ممتازنے تیز پاس سے گول کرکے اس کو 0-8 کردیا۔ ہندوستان کو دو بیک ٹو بیک پنالٹی کارنر ملے اور نیہا نے 38ویں منٹ میں دوبارہ گول کیا۔ چند منٹ بعد، ممتاز نے تیسری بار گول کرکے ہندوستان کی جانب سے میچ کی دوسری ہیٹ ٹرک کی۔ کوارٹر کے اختتام پر ہندوستان نے میچ کا اپنا 12 واں پنالٹی کارنر حاصل کیا۔ نیہا کا طاقتور شاٹ بچا لیا گیا لیکن شرمیلا نے ری باؤنڈ پر گول کر کے برتری کو 0-11کر دیا۔آخری کوارٹر میں ہندوستان نے دباؤ برقرار رکھا اور رتوجا پسال نے 53ویں منٹ میں شاندار گول کرکے اسکور شیٹ پر اپنا نام درج کرالیا۔۔ سنگا پور نے تسلی بخش گول کی تلاش میں سخت دباؤ ڈالا، لیکن وہ ناکام رہے۔۔ہندوستان اگلی بار 10 ستمبر کو سپر 4 میں پول اے کی دوسری پوزیشن والی ٹیم سے کھیلے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات