Saturday, December 6, 2025
ہومSportsحسن اورکیروس نے سڈنی میراتھن میں نیا کورس ریکارڈ قائم کرتے ہوئے...

حسن اورکیروس نے سڈنی میراتھن میں نیا کورس ریکارڈ قائم کرتے ہوئے خطاب جیت لیا

سڈنی، 31 اگست (یواین آئی) اولمپک چیمپئن سفان حسن اور ایتھوپیا کے ہائلمریام کیروس نے اتوار کو سڈنی میراتھن میں نیا کورس ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا، واضح رہے کہ سڈنی میراتھن پہلی بار ورلڈ میراتھن میجرز سیریز کا حصہ بنی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کی سفان حسن نے 2 گھنٹے 18 منٹ 22 سیکنڈ میں فنش لائن عبور کی اور کینیا کی سابق عالمی ریکارڈ ہولڈر بریگیڈ کوسگے کو پیچھے چھوڑ دیا، جبکہ گزشتہ سال کی فاتح ورکینش ایڈیسہ تیسرے نمبر پر رہیں۔ مردوں کی دوڑ میں ہائلمریام کیروس نے تقریباً 30 کلومیٹر کے مقام پر اڈیسو گو بینا کے ساتھ نمایاں برتری حاصل کی اور آخری لمحات میں اپنے ہم وطن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2 گھنٹے 06 منٹ 06 سیکنڈ میں فتح حاصل کی، گو بینا دوسرے جبکہ لیسوتھو کے تیبیلو راما کونگوانا تیسرے نمبر پر رہے۔ گزشتہ سال 40 برس کے ہونے والے کینیا کے لیجنڈ ایلیوڈ کچوگے 2 گھنٹے 08 منٹ 31 سیکنڈ میں فنش لائن عبور کرکے نویں نمبر پر رہے۔سڈنی نے دھوپ اور خوشگوار موسم میں 35 ہزار رنرز کی میزبانی کی، جبکہ یہ ریس نیویارک، لندن، بوسٹن، شکاگو، ٹوکیو اور برلن کے ساتھ ایلیٹ سرکٹ کا حصہ بنی۔راما کونگوانا نے تقریباً 35 ہزار رنرز کے ہجوم میں نمایاں رہتے ہوئے شہر کے مشہور ہاربر برج پر مردوں کی دوڑ کی قیادت کی، لیکن جلد ہی وہ 25 رنرز پر مشتمل نمایاں گروپ میں ضم ہوگئے۔20 سالہ گو بینا، جو اپنا چوتھا میراتھن دوڑ رہے تھے، نے اُس وقت رفتار بڑھائی جب نمایاں رنرز سینٹینیئل پارک سے گزر رہے تھے، مگر کیروس اُن کے ساتھ ڈٹے رہے اور آسٹریلیا کی سرزمین پر اب تک کا سب سے تیز میراتھن جیت کر باآسانی فاتح بنے۔رواں سال کے آغاز میں برلن میراتھن میں پانچویں نمبر پر رہنے والے ہائلمریام کیروس نے اسے اب تک آسٹریلیا کی سرزمین پر دوڑا گیا سب سے تیز میراتھن قرار دیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات