گیا (بہار) 11 مئی (یو این آئی) ہریانہ کی ٹیم نے جمعرات کو کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025 کے فائنل میچ میں مہاراشٹر کو شکست دے کر کبڈی کا خطاب جیت لیا۔ہریانہ کی انڈر 18 لڑکوں کی ٹیم نے کپتان جئے ہند لاٹھیر کی قیادت میں آج یہاں بہار اسپورٹس یونیورسٹی کے انڈور ہال میں کھیلے گئے کبڈی کے فائنل میں مہاراشٹرا کی ٹیم کو 39-28 سے شکست دے دی۔ مہاراشٹر کو چاندی کے تمغے سے ہی مطمئن ہونا پڑا۔ ہریانہ کے لیے ریڈر پرنس داہیا، ایشانت اور نکھل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو اپنے مضبوط ریڈ سے کئی پوائنٹس حاصل کرنے میں مدد کی۔اس سے قبل ہریانہ نے اپنے خطاب کے دفاع کا آغاز کرناٹک پر 58-31 کی سنسنی خیز جیت کے ساتھ کیا۔ اس کے بعد ہریانہ نے آندھرا پردیش کو 37-28 اور چھتیس گڑھ کو 55-30 سےشکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے راجستھان کو 40-38 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔میچ جیتنے کے بعد ہریانہ کی ٹیم کے کپتان جئے ہند نے سائی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ چاہے وہ میں ہوں یا چھوٹے بچے، ہم سب کو کبڈی کو کیریئر کے طور پر اپنانے کے لیے ان سے ترغیب ملی، یہ حقیقت کہ وہ پہلے ہی ملک کے لیے تمغہ جیت چکے ہیں، ہمیں یہ اعتماد دیتا ہے کہ اگر ہم سخت محنت کرتے رہیں تو ہم بھی ایسا ہی کر سکتے ہیں۔”



