Saturday, December 6, 2025
ہومSportsہاردک پانڈیا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، بڑودا نے پنجاب کو سات...

ہاردک پانڈیا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، بڑودا نے پنجاب کو سات وکٹ سے ہرایا

حیدرآباد، 2 دسمبر (یو این آئی ) ہاردک پانڈیا (ناٹ آؤٹ 77 رنز اور ایک وکٹ) کے آل راؤنڈ کھیل کی بدولت بڑودا نے سئیّد مشتاق علی ٹرافی ایلیٹ گروپ سی کے میچ میں پنجاب کو پانچ گیندیں باقی رہتے ہوئے سات وکٹ سے شکست دے دی۔223 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بڑودا نے 19.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنا کر میچ اپنے نام کیا۔ ہاردک پانڈیا نے 42 گیندوں میں سات چوکے اور چار چھکے لگا کرناٹ آؤٹ 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں شیوالک شرما نے 31 گیندوں میں 47، وشنو سولنکی نے 21 گیندوں میں 43 اور شاشوت راوت نے 18 گیندوں میں 31 رنز کا اہم کردار ادا کیا۔ پنجاب کی جانب سے اشونی کمار اور رمندیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب نے 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے۔ کپتان ابھیشیک شرما نے 19 گیندوں میں پانچ چوکے اور چار چھکے لگا کر 50 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ انمول پریت سنگھ نے 32 گیندوں میں سات چوکے اور چار چھکے لگا کر 69 رنز بنائے۔ نمن دھیر نے 39 رنز، جبکہ پرہبسمرن سنگھ، نہال وڑہرا اور سنویر سنگھ نے 16-16 رنز کا حصہ ڈالا۔ بڑودا کے لیے راج لمبانی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہارڈک پانڈیا، راسِخ سلام اور اتیت شیٹھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دن کے دیگر میچوں میں:
گووا نے مدھیہ پردیش کو سات وکٹ سے ہرایا: مدھیہ پردیش نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے، جس کے جواب میں گووا نے 18.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا کر جیت لیا۔تریپورہ نے دہلی کو 12 رنز سے شکست دی: تریپورہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 157 رنز بنائے۔ دہلی کی پوری ٹیم 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 145 رنز بنا سکی۔ تریپورہ کے منی شنکر موراسنگھ اور وکی ساہا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات