Saturday, December 6, 2025
ہومSportsہر بھجن سنگھ، کیرون پولارڈ اور پیوش چاولہ ابو ظہبی ٹی10 میں...

ہر بھجن سنگھ، کیرون پولارڈ اور پیوش چاولہ ابو ظہبی ٹی10 میں شامل

ابو ظہبی، 22 اکتوبر (یو این آئی) کرکٹ کے سب سے تیز فارمیٹ، ابو ظہبی ٹی10 کے نویں ایڈیشن میں ہر بھجن سنگھ، آندرے رسیل، کیرون پولارڈ، شیمرون ہیٹ مائر، پیوش چاولہ اور فاف ڈو پلیسیس جیسے تجربہ کار کرکٹر نئی ٹیموں کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں 18 سے 30 نومبر تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں تمام آٹھ شرکاء فرنچائزیں بین الاقوامی کرکٹ ستاروں اور نوجوان صلاحیتوں کے ساتھ ٹرافی کے لیے مقابلہ کریں گی۔اجمن ٹائٹنز نے اس سیزن میں ہندوستان کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے اسپنر پیوش چاولہ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ فرنچائز نے معین علی، ریلی روسو اور ایلکس ہیلز کو شامل کر کے اپنی بیٹنگ لائن اپ کو بھی مضبوط بنایا ہے۔ ٹاپ آرڈر میں تجربہ اور طاقت دونوں میں اضافہ ہوا ہے۔ معین علی ٹائٹنز کے لیے نہ صرف ایک جارح بلے باز کے طور پر بلکہ اسپن شعبے میں ایک اہم متبادل کے طور پر بھی اہم رول ادا کرنے کی توقع ہے۔ایسپن اسٹیلینز نے آئندہ ابو ظہبی ٹی10 کے لیے سابق ہندوستانی اسپنر ہر بھجن سنگھ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ہر بھجن کی اسپننگ، سیم بلنگز کی ہوشیار بیٹنگ، ٹائمَل ملز کی تیز رفتار بالنگ اور آندرے فلیچر کی دھماکہ خیز بیٹنگ کے ساتھ، اسٹیلینز نے ٹورنامنٹ کے لیے ایک مضبوط ٹیم تیار کی ہے۔
ڈیکن گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن اپ ابو ظہبی ٹی10 میں سب سے مضبوط ہے، جس میں نکولس پورن، آندرے رسیل اور مارکس اسٹوئنِس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ڈیوڈ ویزے کا ہر فن مولا تجربہ اور بیٹنگ و بالنگ دونوں شعبوں میں ان کی کارکردگی ٹیم کو بہترین توازن اور گہرائی فراہم کرتی ہے۔دہلی بُلز میں تجربہ کار آل راؤنڈر کیرون پولارڈ اور سنیل نارائن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، بُلز کے پاس ٹم ڈیویڈ، روومن پاول اور فل سالٹ جیسے ماہر کھلاڑی موجود ہیں، جو ٹورنامنٹ میں ان کی بیٹنگ کو مضبوط ی فراہم کریں گے۔ناردرن واریئرز کے پاس بھی شیمرون ہیٹ مائر، ٹرینٹ بولٹ، تبریز شمسی اور دنیش چنڈیمل ہیں۔ نئی ٹیم کوئٹہ کوالیفائر نے لیام لِونگ اسٹون، جیسن ہولڈر اور عمران طاہر جیسے ستاروں کے ساتھ ایک شاندار ٹیم تشکیل دی ہے۔ رائل چیمپس اس مقابلے میں جیسن رائے، اینجلو میتھیوز، شکیب الحسن اور کرس جارڈن جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات