Sunday, December 7, 2025
ہومSportsگل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو ون ڈے بلے بازوں میں شامل

گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو ون ڈے بلے بازوں میں شامل

دبئی، 12 مارچ (یو این آئی) چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی بلے باز شبمن گل، روہت شرما اور وراٹ کوہلی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پانچ بلے بازوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بالنگ رینکنگ میں رویندرا جڈیجہ اور کلدیپ یادو کو بھی فائدہ ہوا ہے۔آئی سی سی کی تازہ ترین بیٹنگ رینکنگ میں شبمن گل 784 ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں 76 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلنے والے روہت شرما دو درجے چڑھ کر 756 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں 218 رنز بنانے والے وراٹ کوہلی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ شریاس ایئر نے آٹھویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ پاکستان کے بابر اعظم 770 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔اس دوران کلدیپ یادو اور رویندرا جڈیجہ نے آئی سی سی ون ڈے بولرز کی درجہ بندی میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی ہے۔ کلدیپ یادو تین مقام کی چھلانگ لگا کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ 35.4کے اکانومی ریٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رویندر جڈیجہ دسویں نمبر پر ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کی رنر اپ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات