Saturday, December 6, 2025
ہومSportsگلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا

گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا

سڈنی 02 جون (یو این آئی) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر گلین میکسویل نے پیر کو ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔میکسویل نے آج فائنل ورڈ پوڈ کاسٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ سال 2022 میں پیر ٹوٹنے کے بعد سے ون ڈے کرکٹ میں خود کو غیر آرام دہ محسوس کر رہے تھے۔ اس سے ٹیم کو نقصان ہو رہا تھا۔ اس لیے میں نے ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم وہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے دستیاب رہیں گے۔”میکسویل نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ میرے جسم کا ردعمل ٹیم کو نقصان پہنچا رہا ہے، میں نے اس بارے میں چیف سلیکٹر جارج بیلی سے بات کی، ہم دونوں نے 2027 کے ورلڈ کپ پر بات چیت کی، میں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں اس وقت تک کھیل سکوں گا، اب وقت آگیا ہے کہ اس جگہ کے لیے کسی اور کھلاڑی کو تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ اگر میں بہتر محسوس کروں گا تو میں اپنی جگہ نہیں چھوڑوں گا، میں صرف خود غرضی کی وجہ سے چند سیریز کے لئے موجود نہیں رہنا چاہتا، ٹیم درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور یہ فیصلہ انہیں اگلے ورلڈ کپ پلان کے لیے بہتر راستہ فراہم کرے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات