بولونیا (اٹلی)، 21 نومبر (یو این آئی) جرمنی نے اٹلی کے بولونیا میں ارجنٹینا کو 2-1 سے شکست دے کر ٹینس کے 2025 ڈیوِس کپ فائنل 8 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ارجنٹینا پر جرمنی کی کوارٹر فائنل جیت کے بعد اس ٹورنامنٹ میں اس کا ریکارڈ 7-4 ہو گیا ہے اور اب سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا، جس نے پہلے چیکیا پر واپسی کرتے ہوئے 2-1 سے جیت حاصل کی تھی۔ارجنٹینا کے ٹوماس مارٹین ایچےویری نے جرمنی کے جان لینارڈ اسٹرف کو 7-6(3)، 7-6(7) سے شکست دی۔ یہ ایک قریبی مقابلہ تھا جس میں دو سخت ٹائی بریک سئٹ کھیلے گئے۔اسٹرف پہلے سیٹ میں 0-2 سے آگے تھے اور آٹھویں گیم میں ایچےویری کے بریک کرنے تک برتری میں رہے، جس کے بعد اسکور 4 گیم تک برابر رہا۔ اس کے بعد دونوں سروس گیم بدلے، جب تک کہ ارجنٹینا کے کھلاڑی نے ٹائی بریک 3-7 سے جیت حاصل نہ کرلی۔ دوسرے سیٹ میں بھی یہی ہوا اور ایچےویری نے ٹائی بریک 7-9 سے جیت لیا۔ٹوکیو 2020 کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ، جرمنی کے الیگزینڈر زویریو نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ تے ہوئے ارجنٹینا کے فرانسسکو سیرونڈولو کے خلاف سیدھے سیٹوں میں 4-6، 6-7(3) سے جیت حاصل کی۔ انہوں نے پہلے سیٹ کے چھٹے گیم میں بریک کیا اور دوسرا سیٹ ایک اور ٹائی بریک میں اپنے نام کیا۔آخری ڈبلز میچ میں ارجنٹینا کے آندریس مولٹینی اور ہوراسیو زیبالوس نے تیز آغاز کرتے ہوئے صرف 31 منٹ میں پہلا سیٹ 4-6 سے جیت لیا۔جرمنی کے کیون کراویٹز اور ٹِم پوئٹز نے دوسرا سیٹ 4-6 سے جیت کر میچ برابر کر دیا، جس کے بعد فیصلہ کن سیٹ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے اعصاب شکن تیسرے سیٹ میں اپنی سروس برقرار رکھی، جو ڈرامائی ٹائی بریک پر ختم ہوا، جس میں جرمن جوڑی نے 10-12 سے برتری حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔اسی دوران اسپین نے بھی زبردست واپسی کرتے ہوئے چوتھی سیڈ چیکیا کو 1-2 سے شکست دی۔
اور سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنائی۔ایونٹ سے ایک دن پہلے ورلڈ نمبر 1 کارلوس الکاراز کے آخری لمحے میں ہٹنے کے باوجود اسپین نے حوصلہ نہیں ہارا۔ جیم مونار کی سنگلز فتح اور ڈبلز میں مارسِل گرینولرس اور پیدرو مارٹینیز کی شاندار کارکردگی نے اسپین کو آخری چار میں پہنچا دیا۔پچھلی بار اسپین کو کوارٹر فائنل میں ڈبلز کے فیصلہ کن میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس بار ایک بار پھر اپنی قسمت کی آزمائش سے بچنے کے لیے سابق ڈبلز ورلڈ نمبر 1 گرینولرس نے مارٹینیز کے ساتھ مل کر اولمپک مکسڈ ڈبلز چیمپئن ٹومس ماچاک اور مینچک کے خلاف میچ کھیلا۔ اسپینش جوڑی نے دونوں میراتھن 18 پوائنٹ ٹائی بریک میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے دو گھنٹے پانچ منٹ میں 6–7(8)، 6–7(8) سے شاندار فتح حاصل کی۔



