Sunday, December 28, 2025
ہومSportsگوتم ہی بھارت کے ٹیسٹ کوچ ہوںگے

گوتم ہی بھارت کے ٹیسٹ کوچ ہوںگے

لکشمن کو کوچ بنانے کی خبر غلط؛بورڈ نے کوئی قدم نہیں اٹھایا: بی سی سی آئی

ممبئی،28؍دسمبر(ایجنسی):جب سے گوتم گمبھیر نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالا ہے، تب سے ٹیسٹ فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کی کارکردگی مسلسل تنزلی کا شکار رہی ہے۔ اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو سال 2025 میں بھارت نے کل 10 ٹیسٹ میچ کھیلے، جن میں سے اسے صرف چار مقابلوں میں کامیابی حاصل ہوئی، جبکہ پانچ میچوں میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ڈرا رہا۔ ٹیم کی حالیہ ناقص کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جنوبی افریقہ نے ٹیم انڈیا کو اس کی اپنی ہی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے وائٹ واش کر کے شکست کا مزہ ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل ناکامیوں کے بعد میڈیا میں یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ گوتم گمبھیر کی کوچنگ کی نوکری اب خطرے میں ہے۔ یہ افواہیں اس وقت مزید شدت اختیار کر گئیں جب یہ دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے غیر رسمی طور پر سابق تجربہ کار بلے باز وی وی ایس لکشمن سے ہیڈ کوچ کے عہدے کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم، بی سی سی آئی نے ان تمام قیاس آرائیوں اور افواہوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔واضح رہے کہ وی وی ایس لکشمن طویل عرصے سے بی سی سی آئی کی ترجیحات میں شامل رہے ہیں۔ گزشتہ سال جب گوتم گمبھیر کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، اس وقت بھی لکشمن کو بورڈ کی پہلی پسند کے طور پر دیکھا جا رہا تھا، لیکن نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، لکشمن نے اس وقت ذاتی وجوہات کی بنا پر ہیڈ کوچ کے عہدے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔گوتم گمبھیر کے مستقبل کے حوالے سے جاری بے یقینی پر بی سی سی آئی کے سکریٹری دیوجیت سیکیا نے نیوز ایجنسی اے این آئی (ANI) سے گفتگو کرتے ہوئے صورتحال واضح کی۔ انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ “سوشل میڈیا اور میڈیا میں وائرل ہونے والی تمام خبریں سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہیں۔ یہ ایک خیالی کہانی ہے جسے کچھ نامور نیوز ایجنسیاں بھی بغیر تصدیق کے بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہیں۔ اس میں رتی بھر بھی سچائی نہیں ہے، اور بی سی سی آئی ان تمام خبروں کی تردید کرتی ہے۔”سیکیا نے مزید کہا کہ لوگ اپنی رائے رکھنے کے لیے آزاد ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بورڈ نے کوچ کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے اسے محض کسی کے ذہن کی اختراع قرار دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔ اگرچہ گمبھیر کی قیادت میں ٹیسٹ کارکردگی مایوس کن رہی ہے، لیکن سفید گیند کے فارمیٹ (ون ڈے اور ٹی 20) میں ان کا ریکارڈ شاندار رہا ہے، جہاں بھارت نے رواں سال ایشیا کپ اور چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات