Monday, February 16, 2026
ہومSportsفرانسسکو سیرونڈولو نے ارجنٹائن اوپن کا خطاب جیت لیا

فرانسسکو سیرونڈولو نے ارجنٹائن اوپن کا خطاب جیت لیا

بیونس آئرس،16 فروری (یواین آئی ) ٹاپ سیڈ اور مقامی شائقین کے پسندیدہ کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو نے اٹلی کے لوسیانو ڈارڈیری کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر اپنے کیریئر کا چوتھا اے ٹی پی خطاب جیت لیا۔ ارجنٹائن اوپن کے فائنل میں سیرونڈولو کی جیت کا اسکور 4-6 اور 2-6 رہا۔بیونس آئرس لان ٹینس کلب کے کلے کورٹ پر کھیلے گئے اس میچ میں 27 سالہ سیرونڈولو نے ایک گھنٹے 37 منٹ میں کامیابی حاصل کی۔ اگرچہ سروس کے دوران وہ کچھ مشکلات کا شکار نظر آئے، لیکن بیس لائن پر ان کی گرفت نے انہیں میچ میں حاوی رکھا۔سیرونڈولو، جو اس سے قبل اس ایونٹ کے دو فائنلز ہار چکے تھے، اپنی جیت پر جذباتی نظر آئے۔ انہوں نے کہ “یہ میرے کیریئر کا اب تک کا بہترین لمحہ ہے۔ میں اپنے ملک اور شہر میں، اپنے خاندان اور دوستوں کے سامنے جیتنا چاہتا تھا۔ ایک وقت تھا جب میں نے سوچا کہ شاید یہ دن کبھی نہیں آئے گا، لیکن آج میں نے اپنے کیریئر کا بہترین میچ کھیلا۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے انتہائی جارحانہ کھیل پیش کیا اور حریف کھلاڑی کو کسی بھی مرحلے پر پہل کرنے کا موقع نہیں دیا۔دوسری سیڈ لوسیانو ڈارڈیری نے اپنی پہلی سروس پر 73 فیصد پوائنٹس حاصل کیے، لیکن دوسری سروس پر وہ صرف 24 فیصد پوائنٹس لے سکے۔ ان کی 29 غیر ضروری غلطیوں نے بھی سیرونڈولو کی راہ ہموار کی۔ لوسیانو ڈارڈیری فائنل ہارنے کے باوجود وہ پیر کو جاری ہونے والی رینکنگ میں اپنے کیریئر کے بہترین نمبر 21 پر پہنچ جائیں گے۔ فرانسسکو سیرونڈولو اس شاندار فتح کے بعد بھی وہ عالمی رینکنگ میں نمبر 19 پر برقرار رہیں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات