Saturday, December 6, 2025
ہومSportsفٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل کے 25ویں ایڈیشنکی ترنگا ریلی میں مسلح...

فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل کے 25ویں ایڈیشنکی ترنگا ریلی میں مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا

نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل کے 25 ویں ایڈیشن میں اتوار کو منعقدہ ترنگا ریلی میں مسلح افواج کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔آج صبح ملک بھر میں پانچ ہزار سے زائد مقامات پر منعقدہ تقریب میں 75ہزار سے زائد سائیکل سواروں نے آپریشن سندور میں شامل مسلح افواج کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلوں کی شخصیات، اولمپک میڈلسٹ یوگیشور دت، کرکٹر صبا کریم، ریسلر سریتا مور، بالی ووڈ اداکارہ شروری اور ہندوستانی سائیکلنگ ٹیم کے ساتھ 1500 سے زائد سائیکل سواروں کی ترنگا ریلی کی قیادت کی۔کھیلو انڈیا سینٹر (کے آئی سی)، کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس (کے آئی ایس سی ای) اور سائی ٹریننگ سینٹر (ایس ٹی سی) کے زیر اہتمام اس پروگرام کے تحت جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں جموں، پونچھ، کشتواڑ، کولگام، باندی پورہ، شوپیاں، بارہمولہ، بڈگام، سانبا میں سائیکل سوار ترنگا ریلی میں حصہ لیا۔ اس دوران آپریشن سندور میں شامل مسلح افواج کو خراج عقدیت پیش کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا ’’یہ ترنگا ریلی ہمارے جوانوں اور ان کی قربانیوں کو سلام ہے۔ فٹنس اور حب الوطنی ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ اس تاریخی ایڈیشن میں دو بڑے اقدامات کا آغاز ہوا – فٹ انڈیا نیوز لیٹر اورفٹ انڈیا موبائیل ایپ پر کاربن کریڈٹ فیچر، جہاں سائیکل سوار اب باقاعدہ سائیکل چلا کر بچائے گئے کاربن کریڈٹ کو ٹریک کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایپ کو ایک بار ڈاؤن لوڈ کرنے پر آپ فٹ انڈیا مہم کا حصہ بن جائیں گے۔ آپ کی رفتار ’سات سے 34 کلومیٹر فی گھنٹہ تک – اور آپ کا فاصلہ ریکارڈ کیا جائے گا اور آپ کے کاربن کریڈٹ جوڑے جائیں گے۔مسٹر مانڈویہ نے اس موقع پر اداکارہ شروری کو ’ینگ فٹ انڈیا آئیکون‘ کے خطاب سے نوازا۔ینگ فٹ انڈیا آئیکون سے نوازے جانے پر، شروری نے کہا ’’یہ مہم بہت بڑی ہے اور فٹ انڈیا کا آئیکن بننا ایک اعزاز کی بات ہے۔ سائیکل چلانا مجھے اسکول میں گرمیوں کی چھٹیوں کی یاد دلاتا ہے جب ہم سب سائیکل کرایہ پر لیتے تھے اور نکل پڑتے تھے۔ یہ سائیکل ریلی میرے لیے اور بھی اہم ہے کیونکہ یہ ہمارے بہادر سپاہیوں کے لیے ہے۔ ہم ان کی وجہ سے اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوپاتے ہیں اور اس ترنگا ریلی کے ذریعہ ان کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کرنا میرے لئے بہت ہی اعزاز کی بات ہے۔‘‘

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات