ہاکی انڈیا نے 32 رکنی ہندوستانی مردوں کی ٹیم کا اعلان کیا
نئی دہلی، 30 جنوری (ہ س)۔ ہاکی انڈیا نے جمعرات کو ایف آئی ایچ پرو لیگ 25-2024کے بھونیشور لیگ کے لیے 32 رکنی ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔ یہ مرحلہ 15 سے 25 فروری تک کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں ہندوستان اسپین، جرمنی، آئرلینڈ اور انگلینڈ سے دو دو بار کھیلے گا۔تجربہ کار ڈریگ فلکر ہرمن پریت سنگھ کو ایک بار پھر ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے جبکہ ہاردک سنگھ نائب کپتان کا کردار ادا کریں گے۔ سورج کرکیرا اور پرنسدیپ سنگھ کے ساتھ پہلی پسند کے گول کیپر کرشن بہادر پاٹھک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔جاری ہاکی انڈیا لیگ اور جونیئر ٹیم میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 22 سالہ انگد بیر سنگھ اور 20 سالہ ارشدیپ سنگھ کو پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ کریگ فلٹن نے انتخاب پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، “میں ایف آئی ایچ پرو لیگ 2024-25 کے لیے منتخب ہونے والی ٹیم سے بے حد خوش ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیم نہ صرف متاثر کن ہاکی کھیلے گی بلکہ ہمیں اہم میچ بھی جتائے گی۔ میں کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کا منتظر ہوں۔ کیمپ میں یہ دیکھ کر بہت پرجوش ہوں کہ وہ اعلیٰ بین الاقوامی ٹیموں کے خلاف کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں۔”
گول کیپر: کرشن بہادر پاٹھک، سورج کرکیرا، پرنسدیپ سنگھ۔
ڈیفنڈرز: جرمن پریت سنگھ، امیت روہیداس، ہرمن پریت سنگھ، سمیت، سنجے، جوگراج سنگھ، نیلم سنجیپ ایکسس، ورون کمار، یشدیپ سیواچ۔
مڈ فیلڈرز: راجکمار پال، شمشیر سنگھ، منپریت سنگھ، ہاردک سنگھ، وویک ساگر پرساد، نیلاکانتا شرما، موئرنگتھم ربی چندر سنگھ، راجندر سنگھ۔
فارورڈز: ابھیشیک، سکھجیت سنگھ، للت کمار اپادھیائے، مندیپ سنگھ، گرجنت سنگھ، انگد بیر سنگھ، بوبی سنگھ دھامی، شیلانند لکرا، دلپریت سنگھ، اریجیت سنگھ ہندل، اتم سنگھ، ارشدیپ سنگھ۔



