ہومSportsفرحان دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20بلے باز بن گئے

فرحان دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20بلے باز بن گئے

لاہور،3 اپریل (یواین آئی )پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان سال 2025 سے اب تک کامیاب ترین ٹی ٹونٹی بلے باز بن گئے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگز مین کو شکست دے کر شاندار فتح اپنے نام کرلی، میچ کے ہیرو صاحبزادہ فرحان رہے جنہوں نے ناقابلِ شکست سنچری سکور کی۔صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 57 گیندوں پر ناقابلِ شکست 106 رنز سکور کیے جس میں 7 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ یہ صاحبزادہ فرحان کے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی 9ویں سنچری تھی۔صاحبزادہ فرحان اب تک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 166 میچز میں 34.66 کی اوسط اور 138.36 کے اسٹرائیک ریٹ سے 5096 رنز اسکور کرچکے ہیں جس میں 9 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ سال 2025ء سے اب تک صاحبزادہ فرحان نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 66 اننگز میں 42.06 کی اوسط اور 151 کے سٹرائیک ریٹ سے 2566 رنز سکور کیے ہیں جو اس مدت میں کسی بھی بیٹر کے سکور کردہ سب سے زیادہ رنز ہیں۔انہوں نے اس مدت کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ سنچریاں (7) ، نصف سنچریاں (16) اسکور کیں جب کہ سب سے زیادہ چوکے (234) اور جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس (144) کے بعد سب سے زیادہ چھکے (141) بھی لگائے۔نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ اس مدت میں 32.79 کی اوسط سے 2197 رنز بناکر دوسرے، ویسٹ انڈیز کے شے ہوپ 36.58 کی اوسط سے 2195 رنز سکور کرکے تیسرے، ان کے ہم وطن نکولس پوران 36.90 کی اوسط سے 2030 رنز بنا کر چوتھے جب کہ ابھیشیک شرما 37.15 کی اوسط سے 1932 رنز بنا کر 5ویں نمبر پر ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات