Saturday, December 6, 2025
ہومSportsایما رادوکانو نے ماریہ سکاری کو ہرا کر ڈی سی اوپن سنگلز...

ایما رادوکانو نے ماریہ سکاری کو ہرا کر ڈی سی اوپن سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

واشنگٹن، 26 جولائی (یواین آئی) برطانیہ کی ایما راڈوکانو نے ویمنز سنگلز میچ میں یونان کی ماریہ ساکاری کو شکست دے کر ڈی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔جمعہ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں 22 سالہ کھلاڑی رادوکانو نے اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا اور دو گھنٹے چھ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں ماریہ سکاری کو 6-4، 7-5 سے شکست دے کر آخری چار میں جگہ بنائی۔اب سیمی فائنل میں رادوکانو کا مقابلہ روس کی اینا کالنسکیا سے ہوگا۔ اینا کالنسکیا نے کلارا ٹاسن کو 6-3 7-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات