Tuesday, December 16, 2025
ہومSportsاعجاز پٹیل اور ٹام بلنڈل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور...

اعجاز پٹیل اور ٹام بلنڈل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے کیوی اسکواڈ میں واپسی

ویلنگٹن 15 دسمبر( یو این آئی ) نیوزی لینڈ کرکٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لئے اعجاز پٹیل اور ٹام بلنڈل کی ٹیم میں واپسی کی تصدیق کر دی ہے۔اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بائیں ہاتھ کے سپنر اجاز پٹیل کو فاسٹ بولر بلیئر ٹکنر کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو دوسرے ٹیسٹ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔اعجاز پٹیل، جنہیں نومبر 2024 میں اپنے حالیہ ٹیسٹ میں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا تھا، فروری 2020 کے بعد پہلی بار ہوم ٹیسٹ کھیلیں گے۔وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلنڈل بھی فٹنس مسائل سے صحتیاب ہو کر ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔ ٹام بلنڈل پہلے ٹیسٹ میں کھیلنے کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے، جس کے باعث وہ دوسرا ٹیسٹ نہ کھیل سکے۔ان کی غیر موجودگی میں ڈیبیو کرنے والے مائیکل ہے کو اب گھریلو کرکٹ کی ذمہ داریوں کے لیے کینٹربری واپس بھیج دیا گیا ہے۔ہیڈ کوچ راب والٹر کا کہنا تھا کہ اعجاز پٹیل پر ٹیم کو مکمل اعتماد ہے، خاص طور پر بے اوول کی پچ کو دیکھتے ہوئے جہاں سپن بولنگ کو مدد ملنے کا امکان رہتا ہے۔ انہوں نے ٹام بلنڈل کی واپسی کو ٹیم کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تجربہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے قیمتی ثابت ہوگا۔سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کے بعد نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ 18 دسمبر سے بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لئے نیوزی لینڈ سکواڈٹام لیتھم (کپتان)، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کرسچیئن کلارک، ڈیون کونوے، جیکب ڈفی، زیک فولکس، ڈیرل مچل، اعجاز پٹیل، گلین فلپس، مائیکل رے، راچن رویندرا، کین ولیم سن اور ول ینگ پر مشتمل ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات