حیدر آباد،22جنوری(راست) ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول منٹھا میں یوم جمہوریہ کے موقع پر شاندار کھیلوں کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر شہر کے معزز شخصیات نے شرکت کرکے تقریب کو وقار بخشا۔تقریب کی صدارت منٹھا شہر کی تحصیلدار محترمہ سونالی جوندھڑے صاحبہ نے کی، جبکہ نئے صدر بلدیہ جناب ویجناتھ نانا بوراڑے مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ ان کے ہمراہ منٹھا کے نائب صدر بلدیہ جے کے قریشی صاحب، محکمہ تعلیمات کے معزز اراکین کے جی راٹھوڑ صاحب، ایس کے دیشمک صاحب، اور کے ایم دھوترے صاحب بھی موجود تھے۔تقریب میں منٹھا کے کئی معزز حضرات نے بھی شرکت کی، جن میں حاجی عرفان صاحب، حافظ عبدالجبار صاحب (امام و خطیب جامع مسجد)، محمد خالد خان , مشتاق انصاری،آویز بھائی، الیاس قریشی صاحب اور دیگر شامل تھے۔ مہمانانِ خصوصی نے طلبہ کی کارکردگی کو بھرپور داد و تحسین سے نوازا اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب کے دوران اسکول کے طلبہ نے کھیلوں کے مقابلوں میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے صدر مدرس اور استاذہ نے خوب جدوجہد کی۔



