فلوریڈا، 24 مارچ (یو این آئی)سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ارجنٹینا کے کیمیلو اُگو کارابیلی کو شکست دے کر میامی اوپن کے آخری 16 میں جگہ بنا لی۔چوتھی سیڈ یافتہ سربیائی کھلاڑی جوکووچ نے ارجنٹینا کے کارابیلی کو 6-1, 7-6 (7-1) سے ہرایا۔ جوکووچ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ صرف 34 منٹ میں جیت لیا اور دوسرے سیٹ میں جلد ہی بریک لے لیا۔ 24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن جوکووچ نے ٹائی بریک میں 7-1 سے کامیابی حاصل کر کے اپنی جیت کو یقینی بنایا۔اس جیت کے ساتھ، جوکووچ اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ایونٹس میں 411 فتوحات کے سنگ میل تک پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے رافیل نڈال کو پیچھے چھوڑ کر آل ٹائم فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔37 سالہ جوکووچ، جو اپنا ساتواں میامی اوپن ٹائٹل جیتنے کے خواہشمند ہیں، اگلے مرحلے میں اٹلی کے لورینزو موسیٹی کا سامنا کریں گے۔ موسیٹی نے کینیڈا کے فیلکس اوگر-الیاسیمے کو 4-6, 6-2, 6-3 سے شکست دے کراگلے راونڈ میں جگہ بنائی۔دوسری طرف، نویں سیڈ یافتہ یونانی کھلاڑی اسٹیفانوس تسسیپاس، امریکی کھلاڑی سیباسٹین کورڈا سے 7-6 (7-4) , 6-3 سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ ایک اور مقابلے میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے روس کے کارین خاچانوف کو 6-7 (7-3) , 6-4, 7-5 سے شکست دی۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595236