Friday, December 5, 2025
ہومSportsدلیپ ٹرافی فائنل: پاٹیدار اور راٹھور کی سنچریوں سے سنٹرل زون کی...

دلیپ ٹرافی فائنل: پاٹیدار اور راٹھور کی سنچریوں سے سنٹرل زون کی میچ پر مضبوط گرفت

دوسرے دن سنٹرل زون کا اسکور384/5 ؛ساؤتھ زون 149 رنز پر آل آؤٹ

بنگلورو، 12 ستمبر (یواین آئی) یش راٹھوڑ (ناٹ آؤٹ 137)، کپتان رجت پاٹیدار (101) کی شاندار سنچری اور دانش مالیور (53) کی نصف سنچری کی بدولت سنٹرل زون نے دلیپ ٹرافی کے فائنل مقابلے کے دوسرے دن جمعہ کو ساؤتھ زون کے خلاف پہلی اننگز میں پانچ وکٹ پر 384 رنز بناکر 235 رنز کی برتری حاصل کرتے ہوئے میچ پر اپنی مضبوط گرفت بنا لی ہے۔سنٹرل زون نے کل 50 رنز کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ آج صبح کے سیشن میں واسوکی کوشک نے اکشے واڈکر (22) کو آؤٹ کر ساؤتھ زون کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد گرجپریت سنگھ نے شبھم شرما (6) اور دانش مالیور (53) کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد کپتان رجت اور یش راٹھوڑ نے چوتھے وکٹ کے لیے 167 رنز کی شراکت داری کرکے سنٹرل زون کو بڑی برتری کی طرف لے گئے۔68ویں اوور کی پہلی گیند پر گرجپریت سنگھ نے رجت پاٹیدار کو وکٹ کیپر اظہرالدین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ رجت نے 115 گیندوں پر 12 چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے 101 رنز بنائے۔ تھوڑی دیر بعد اپیندر یادو (5) کو ایم ڈی ندھیشش نے آؤٹ کر پویلین بھیج دیا۔البتہ یش راٹھوڑ جمے رہے اور انہوں نے اپنی سنچری مکمل کی۔ دن کے کھیل کے اختتام پر سنٹرل زون نے 104 اوورز میں پانچ وکٹ پر 384 رنز بنالیے ہیں اور یش راٹھوڑ ناٹ آؤٹ (137) اور سارانش جین ناٹ آؤٹ (47) کریز پر موجود ہیں۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹے وکٹ کے لیے ناٹ آوٹ 118 رنز کی شراکت داری ہو چکی ہے۔ساؤتھ زون کی طرف سے گرجپریت سنگھ نے تین وکٹ لیے، جبکہ واسوکی کوشک اور ایم ڈی ندھیش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات