زخمی رتوراج آئی پی ایل سے باہر
چنئی، 10 اپریل (یو این آئی) چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) کو ریکارڈ پانچ آئی پی ایل ٹائٹل جتانے والے مہندر سنگھ دھونی کو جمعرات کی شام ٹیم کا کپتان بحال کر دیا گیا جب رتوراج گائیکواڈ انجری کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ 2025 کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں ۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف میچ سے قبل ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے دھونی کو ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کیا۔ دھونی دو سال کے وقفے کے بعد سی ایس کے ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ موجودہ کپتان روتوراج گائیکواڈ پچھلے میچ میں چوٹ لگنے کی وجہ سے باقی آئی پی ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔دھونی ایک اہم مرحلے پر کپتان کے طور پر واپس آ رہے ہیں کیونکہ سی ایس کے نے جاری آئی پی ایل سیزن میں اپنے پانچ میں سے چار میچ ہارے ہیں اور پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے اپنے امکانات کو زندہ رکھنے کے لیے آنے والے میچوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔



