جوہانسبرگ، 26 اپریل( یو این آئی) دیپتی شرما (ناٹ آؤٹ 36 رنز اور 5 وکٹیں) کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے چوتھے ٹی-20 میچ میں جنوبی افریقہ کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں ہندوستان کی یہ پہلی جیت ہے۔ دیپتی شرما کو ان کی بہترین کارکردگی پر ‘پلیئر آف دی میچ‘قرار دیا گیا۔186 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم دیپتی شرما کی تباہ کن گیند بازی کا شکار ہوگئی۔ جنوبی افریقی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 171 رنز ہی بنا سکی۔سنے لوس نے سب سے زیادہ 40 رنز (5 چوکے، 1 چھکا) بنائے۔ تیزمن برٹس (30)، کایلا رینیکے (21) اور کپتان لورا وولفورٹ (18) بھی قابلِ ذکر رہیں۔ہندوستان کی جانب سے دیپتی شرما نے صرف 19 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کرانتی گوڑ، شری چارنی، کاشوی گوتم اور شیفالی ورما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 185 رنز بنائے۔جیمیما روڈریگز 29 گیندوں پر 43 رنز (4 چوکے، 2 چھکے) بنا کر سب سے نمایاں رہیں۔ انوشکا شرما (27)، کپتان ہرمن پریت کور (22) اور رچا گھوش نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 18 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 34 رنز بنائے۔دیپتی شرما بیٹنگ میں بھی جوہر دکھاتے ہوئے 26 گیندوں پر 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593111