پی آئی ایف سعودی لیڈیز انٹرنیشنل خطاب اپنے نام کر لیا
ریاض،16 فروری (یواین آئی ) دنیا کی نمبر 5 گولفر اور گولف سعودی کی سفیر چارلی ہل نے فائنل راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 ملین ڈالر انعامی رقم والے‘پی آئی ایف سعودی لیڈیز انٹرنیشنل‘ کا خطاب جیت لیا۔ 29 سالہ برطانوی کھلاڑی نے 65 کا اسکور کارڈ پیش کر کے لیڈیز یورپی ٹور کے سیزن کا فاتحانہ آغاز کیا۔ریاض گولف کلب چارلی ہل کے لیے ہمیشہ سے خوش قسمت رہا ہے، جہاں وہ 2024 میں بھی فتح حاصل کر چکی ہیں۔اس بار ان کی جیت میں 12ویں ہول پر 60 فٹ لمبا ایگل پٹ فیصلہ کن ثابت ہوا۔چارلی ہل، جن کے اب لیڈیز یورپی ٹور پر 5 خطابات ہو چکے ہیں، نے اپنی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا”مجھے یہ گولف کورس بہت پسند ہے، یہ وقت کے ساتھ مزید بہتر اور چیلنجنگ ہوتا جا رہا ہے۔ میں نے آف سیزن میں سخت محنت کی تھی اور اس کا نتیجہ فوری ملنا خوش آئند ہے۔ چونکہ میں گالف سعودی کی ایمبیسڈر ہوں، اس لیے یہاں جیتنا میرے لیے کسی ہوم گراؤنڈ پر جیتنے جیسا ہے۔









Users Today : 92
Users Yesterday : 494
Users Last 7 days : 2716
Users Last 30 days : 5198
Users This Month : 5184
Users This Year : 5198
Total Users : 4566741