Sunday, December 7, 2025
ہومSportsکپتان اجنکیا رہانے نے کے کے آر کی شکست کی ذمہ داری...

کپتان اجنکیا رہانے نے کے کے آر کی شکست کی ذمہ داری لی

کہا- ہم نے بہت خراب بلے بازی کی

چنڈی گڑھ، 16 اپریل (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ 2025 (آئی پی ایل2025) میں منگل کی رات کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کے خلاف 16 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ محض 112 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری کے کے آر کی ٹیم 15.1 اوور میں 95 رن پر آل آوٹ ہو گئی۔ میچ کے بعد افسردہ نظر آرہے کپتان اجنکیا رہانے نے شکست کی ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ یہ ’’بلے بازی یونٹ کی اجتماعی ناکامی‘‘ تھی۔میچ کے بعد پرزینٹیشن میں رہانے نے کہا، ’’جو بھی ہوا، آپ سب نے دیکھا۔ میں بہت مایوس ہوں۔ میں اس کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ بحیثیت کپتان میں نے بھی غلط شاٹ کھیلا، اگرچہ میں گیند مس کر رہا تھا، لیکن یہیں سے سلسلہ شروع ہوا۔ ہم نے بلے بازی یونٹ کے طور پر بہت خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہمارے گیندبازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پنجاب جیسی مضبوط ٹیم کو 111 رن پر روکنا آسان نہیں تھا۔‘‘رہانے نے اعتراف کیا کہ 112 کے ہدف کا تعاقب کرنا آسان تھا لیکن بلے بازوں نے لاپرواہی سے شاٹس کھیلے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنی وکٹ کے وقت انہوں نے ڈی آر ایس نہیں لینے کا فیصلہ کیا کیونکہ دونوں بلے بازوں کے درمیان کمیونکیشن کلیئر نہیں تھا۔ انہوں نے کہا، ’’ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا کہ میں رویو لے لوں اور پھر بعد میں وہ ایک بچا رہے۔ رابطہ اچھا نہیں تھا۔ شاید امپائر کی کال یا گیند لگ بھی سکتی تھی۔ لیکن کوئی شکایت نہیں ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ ہم نے بلے بازی یونٹ کے طور پر بہت خراب کرکٹ کھیلا۔‘‘ رہانے اور انگکرش رگھوونشی (37، 28 گیندوں) نے تیسری وکٹ کے لیے 55 رن جوڑ کر ٹیم کو بچانے کی کوشش کی، لیکن رہانے کے آوٹ ہوتے ہی میچ پلٹ گیا۔ یوزویندر چہل نے 4 وکٹیں لے کر کے کے آر کے مڈل آرڈر کی کمر توڑ دی۔ آخری 7 وکٹیں صرف 23 رن پر گریں۔ رہانے نے کہا، ’’آج کل بلے باز میدان پر اچھا نظر آنے کے لیے بڑے شاٹس مارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن ٹی 20 کرکٹ صرف چھکوں اور چوکوں کا کھیل نہیں ہے۔ حالات کو پڑھنا اور اس کے مطابق کھیلنا ضروری ہے۔
ہمیں اننگز کو آگے لے جانے کے لیے اس وقت ایک یا ایک ڈبل لینا چاہیے تھا۔ وکٹ فلیٹ نہیں تھی، گیندباز کو مدد مل رہی تھی۔ لیکن ہم نے مطلوبہ صبر اور کھیل سے آگاہی نہیں دکھائی۔‘‘ رہانے نے کہا، ’’ٹورنامنٹ کا نصف حصہ ابھی باقی ہے۔ ٹیم کا اعتماد برقرار ہے۔ ہم اپنی غلطیوں کو درست کریں گے اور مستقبل میں بہتر کرکٹ کھیلیں گے۔ میرے ذہن میں اس وقت بہت سی باتیں چل رہی ہیں۔ جب میں ڈریسنگ روم جاوں گا تو خود کو پرسکون رکھوں گا اور ٹیم سے بات کروں گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات