Thursday, December 25, 2025
ہومSportsنکولس پورن اور وسیم کی شاندار نصف سنچریاں

نکولس پورن اور وسیم کی شاندار نصف سنچریاں

ایم آئی ایمریٹس پلے آف میں پہنچ گیا

ابوظہبی 24 دسمبر(یو این آئی ) ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 کے میچ میں ایم آئی ایمریٹس نے گلف جائنٹس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنا لی۔ نکولس پورن اور محمد وسیم کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت ٹیم نے 142 رنز کے ہدف کو صرف 16.3 اوورز میں حاصل کرلیا،یہ ایم آئی ایمریٹس کی مسلسل چوتھی فتح ہے۔میچ کی ابتدائی صورتحال میں ایم آئی ایمریٹس کی ٹیم دو وکٹوں پر 58 رنز بنا چکی تھی، لیکن پورن اور وسیم نے ناقابلِ شکست 140 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔محمد وسیم نے 42 گیندوں پر 59 رنز بنائے جبکہ نکولس پوران نے 49 گیندوں میں 69 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ دونوں کھلاڑیوں نے نہ صرف اسٹرائیک کو عمدگی سے روٹیٹ کیا بلکہ میچ کے اختتام پر ضروری چھکے بھی لگائے۔ گلف جائنٹس کی جانب سے معین علی نے 48 گیندوں پر 51 رنز بنائے، لیکن ان کی کوششیں رائیگاں گئیں۔ روماریو شیفرڈ اور فضل الحق فاروقی نے اہم وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کو دبائو میں رکھا۔ پاور پلے کے اختتام پر گلف جائنٹس کا اسکورتین وکٹوں کے نقصان پر 36 تھا۔میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے محمد وسیم نے کہا کہ ابتدائی اوورز میں حکمت عملی یہی تھی کہ پہلے سنبھل کر کھیلا جائے اور پھر آہستہ آہستہ اپنی رفتار کے مطابق کھیل کا رخ بدلیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات