Monday, February 2, 2026
ہومSportsبی بی سی ’آئی ایس او ٹی ڈبلیو ایوارڈز‘:

بی بی سی ’آئی ایس او ٹی ڈبلیو ایوارڈز‘:

ہندوستان کی پانچ مایہ ناز خواتین کھلاڑی شارٹ لسٹ

ممبئی،2 فروری (یو این آئی ) بی بی سی نے سال 2025 کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ‘انڈین اسپورٹس وومن آف دی ایئر ایوارڈ(آئی ایس او ٹی ڈبلیو ایوارڈ) کے لیے پانچ نامزد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس باوقار فہرست میں کرکٹ، شطرنج، شوٹنگ اور ایتھلیٹکس سے وابستہ نامور ستارے شامل ہیں۔اس سال ایوارڈ کی دوڑ میں شامل پانچوں کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ جن میں دیویا دیش مکھ: شطرنج کی ابھرتی ہوئی اسٹار۔
ہرمن پریت کور: ہندوستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان۔
اسمرتی مندھانا: اسٹار اوپننگ بیٹر۔
سورچی سنگھ: نشانہ بازی (شوٹنگ) میں شاندار کارکردگی دکھانے والی کھلاڑی۔
جیوتی یارا جی: ایتھلیٹکس (ہرڈلز) میں ریکارڈ ساز کارکردگی کی حامل شامل ہیں ۔یہ بی بی سی ’آئی ایس او ٹی ڈبلیو‘ کا چھٹا ایڈیشن ہے۔ یہ ایوارڈ ان خواتین کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے تمام تر سماجی اور جسمانی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے کھیلوں کے عالمی نقشے پر ہندوستان کی موجودگی کو یقینی بنایا۔ ان کھلاڑیوں کا انتخاب کھیلوں کے معروف ایڈیٹرز، مصنفین اور ماہرین پر مشتمل ایک جیوری نے 2025 کے دوران ان کے کھیل کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔کیکٹیو نیوز روم کی ایڈیٹر انچیف اور شریک بانی روپا جھا نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اکثر خواتین کو شادی، عمر یا جسمانی ساخت جیسے بہانوں سے کھیلوں سے دور رکھا جاتا ہے۔ اس سال کی تھیم کا بنیادی مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ ‘کھیل سب کا ہے ۔ ہم ہر اس خاتون کی ہمت کا جشن منا رہے ہیں جس نے میدان میں اتر کر اپنی جگہ بنائی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات