نئی دہلی، 11 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان کی انمول کھرب نے آرکٹک اوپن 2025 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فن لینڈ کے وانتا میں ڈنمارک کی امالی شولز کو اسٹریٹ سیٹوں میں شکست دے کر خاتون سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔اولمپکس ڈاٹ کام کے مطابق 18 سالہ ہندوستانی شٹلر، جو عالمی درجہ بندی میں 62ویں مقام پر ہیں، نے دنیا کی 63ویں نمبر کی کھلاڑی امالی شولز کو صرف 36 منٹ میں 21-15، 21-14 سے ہرا دیا۔یہ پہلی بار ہے کہ انمول کھرب کسی بی ڈبلیو ایف سوپر 500 ٹورنامنٹ کے سرفہرست چار کھلاڑیوں میں پہنچی ہیں۔فائنل میں ان کا مقابلہ جاپان کی چوٹی کی کھلاڑی اکانے یاماگوچی یا ڈنمارک کی آٹھویں درجہ کی میا بلیچفیلڈ سے ہوگا۔یہ امالی شولز پر انمول کھرب کی تیسری لگاتار جیت ہے۔اس دوران ہندوستان کے دھروو کپلا اور تنیشا کرسٹو، جو دنیا کی نمبر 1 مکسڈ ڈبلز جوڑی اور 2025 ورلڈ چیمپئن شپ کے سلور میڈلسٹ ہیں، چین کی جوڑی جیانگ ژین بانگ اور وی یا شین سے 21-7، 21-10 سے ہار کر باہر ہو گئے۔دھروو کپلا اور تنیشا کرسٹو کی چینی جوڑی کے خلاف یہ مسلسل دوسری شکست تھی، جس کے ساتھ ہی مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں ہندوستان کا سفر ختم ہو گیا۔اب آرکٹک اوپن میں انمول کھرب ہی واحد ہندوستانی کھلاڑی رہ گئی ہیں۔



