Saturday, December 6, 2025
ہومSportsآصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والےمعمر ترین کرکٹر بن...

آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والےمعمر ترین کرکٹر بن گئے ، 92 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

لاہور 22 اکتوبر (یو این آئی ) پاکستان کے آصف آفریدی نے انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔آصف آفریدی ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے۔ وہ نعمان علی کے بعد پاکستان کے دوسرے لیفٹ آرم اسپنر بن گئے جنہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ نعمان علی نے 2021ء میں کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹیں لی تھیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے وقت آصف آفریدی کی عمر 38 سال 299 دن تھی۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے چارلس میریٹ نے 1933ء میں 37 سال 332 دن کی عمر میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لی تھی۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا، پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات