Saturday, December 6, 2025
ہومSportsایشیا کپ: جاپان نے چینی تائپے کو ہرایا

ایشیا کپ: جاپان نے چینی تائپے کو ہرایا

راجگیر، 3 ستمبر (یو این آئی) جاپان کی ہاکی ٹیم نے بدھ کو ہیرو ایشیا کپ 2025 میں پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چینی تائپے کو شکست دے دی۔آج یہاں بہار اسپورٹس یونیورسٹی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ہیرو ایشیا کپ 2025 کے میچ میں جاپان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چینی تائپے کو 2-0 سے شکست دی۔ میچ کے آغاز سے ہی جاپان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے کوارٹر میں ریوسوکے شنوہارا کے دو گول سے برتری حاصل کر لی اور اس کے بعد جاپان کی دفاعی لائن اور گول کیپر کرودا کیشو نے اگلے تینوں کوارٹر میں چینی تائپے کو کوئی گول نہیں کرنے دیا۔جاپان کی ٹیم اب پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے لیے 7 ستمبر کو ہونے والے میچ میں 4 ستمبر کو بنگلہ دیش بمقابلہ قازقستان کے میچ کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی۔ چینی تائپے اب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کے لیے 4 ستمبر کو ہونے والے میچ کی ہارنے والی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کے لئے میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات