Friday, December 19, 2025
ہومSportsایشیز: دوسرے روز بھی آسٹریلیائی ٹیم حاوی، انگلینڈ مشکلات کا شکار

ایشیز: دوسرے روز بھی آسٹریلیائی ٹیم حاوی، انگلینڈ مشکلات کا شکار

ایڈیلیڈ،18 دسمبر (یو این آئی )ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 371 رنز کے جواب میں دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 8 وکٹوں پر 213 رنز بنالیے ہیں۔ کپتان بین اسٹوکس 45 اور جوفرا آرچر 30 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ہیری بروک 45، بین ڈکٹ 29، جیمی اسمتھ 22، جو روٹ 19، زیک کرولی 9، ول جیکس 6، اولی پوپ 3 اور برائیڈن کارس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ سیریز کا پہلا میچ کھیلنے والی آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اسکاٹ بولینڈ اور نیتھن لائن نے 2،2 اور کیمرون گرین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں ایلکس کیری (106) کی سنچری جبکہ عثمان خواجہ (82) اور مچل اسٹارک (54) کی نصف سنچریز کی بدولت 371 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 5، برائیڈن کارس اور ول جیکس نے 2،2 جبکہ جوش ٹنگ نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات