Thursday, January 8, 2026
ہومSportsاے ایس بی کلاسک: الیگزینڈرا ایلا اور ایوا جووک کی جوڑی نے...

اے ایس بی کلاسک: الیگزینڈرا ایلا اور ایوا جووک کی جوڑی نے وینس ولیمز کو ہرا دیا

میرا خواب سچ ہو گیا عظیم کھلاڑیوں کو ہرانے کے بعد فلپائنی ٹینس اسٹار الیگزینڈرا ایلا کا ردعمل

آکلینڈ ،5 جنوری (یو این آئی ) فلپائن کی الیگزینڈرا ایلا اور امریکہ کی ایوا جووک نے اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز مقابلے میں شاندار آغاز کرتے ہوئے سابق عالمی نمبر ون وینس ولیمز اور یوکرین کی ایلینا سویتولینا کی جوڑی کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔خواتین کے ڈبلز راؤنڈ آف 16 میں ہونے والا یہ مقابلہ ایک گھنٹہ 29 منٹ تک جاری رہا۔ نوجوان جوڑی نے تجربہ کار کھلاڑیوں کے خلاف بہترین تال میل کا مظاہرہ کیا:پہلا سیٹ انتہائی دلچسپ رہا جو ٹائی بریکر تک گیا، جہاں ایلا اور جووک نے 6-7(7) سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے سیٹ میں نوجوان جوڑی نے مکمل برتری حاصل کی اور وینس ولیمز و سویتولینا کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور 1-6 سے سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔فتح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے الیگزینڈرا ایلا نے کہا”کورٹ پر کھیل کر بہت اچھا لگا۔ سال کا آغاز اس طرح کرنا اور ان دو عظیم کھلاڑیوں (وینس اور سویتولینا) کے ساتھ کورٹ شیئر کرنا میرے لیے خواب سچ ہونے جیسا ہے، جنہیں میں بچپن سے دیکھتی آئی ہوں۔ میں بہت خوش ہوں۔”وینس ولیمز، جو 7 بار کی گرینڈ سلم سنگلز چیمپئن ہیں، کے لیے 2026ء کے سیزن کا یہ آغاز مایوس کن رہا ہے، تاہم شائقین نے ایلا اور جووک کی جارحانہ کھیل کی بھرپور داد دی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات