Saturday, December 6, 2025
ہومSportsاناہت سنگھ، جوشنا چنپا اور ابھے سنگھ جے ایس ڈبلیو انڈین اوپن...

اناہت سنگھ، جوشنا چنپا اور ابھے سنگھ جے ایس ڈبلیو انڈین اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

ممبئی، 27 مارچ (ہ س)۔ بامبے جم خانہ میں بدھ کو منعقدہ دلچسپ میچوں میں اناہت سنگھ، جوشنا چنپا اور ابھے سنگھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جے ایس ڈبلیو انڈین اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ یہ ہندوستان کا پہلا پی ایس اے کاپر ٹورنامنٹ ہے اور اس میں ایک انوکھا موڑ دیکھنے کو ملا جب میچ بامبے جم خانہ کے لان میں بنے آوٹ ڈور گلاس کورٹ میں کھیلے گئے۔ اس کورٹ پر سیمی فائنل اور فائنل مقابلے بھی کھیلے جائیں گے۔ہندوستان کی نمبر 1 اسکواش کھلاڑی اور جے ایس ڈبلیو کی حمایت یافتہ اناہت سنگھ کو جب وہ اپنے کوارٹر فائنل میچ کے لیے کورٹ میں اتریں تو شائقین کی زوردار چیئرنگ سنائی دی۔ ان کا مقابلہ مصر کی نادین الہمامی سے تھا۔ اناہت نے شاندار آغاز کیا اور پہلی گیم پر مکمل طور پر غلبہ حاصل کیا۔ لیکن الہمامی نے زوردار واپسی کی اور دوسرا گیم ٹائی بریک تک لیجاکر جیت لیا۔ اس کے بعد انہوں نے تیسرا گیم بھی جیت کر میچ میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی۔ تاہم، گھریلو ہجوم کی حمایت سے اناہتا نے چوتھا گیم جیت کر اسکور کو 2-2 سے برابر کردیا۔ فیصلہ کن کھیل میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم 17 سالہ اناہت نے دباو میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنسنی خیز مقابلہ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔شام کے سیشن میں جوشنا چنپا کا مقابلہ ٹاپ سیڈ اکانشا سالونکھے سے ہوا۔ دونوں ہندوستانی کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے کھیل کو اچھی طرح سمجھتے ہوئے بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا۔ چنپا نے پہلے دو گیمز بہت قریب کے فرق سے جیتے، لیکن سالونکھے نے شاندار واپسی کرتے ہوئے دو گیمز جیت کر مقابلے کو فیصلہ کن گیم تک پہنچا دیا۔ 56 منٹ تک جاری رہنے والے اس سنسنی خیز مقابلے میں چینپا نے آخر کار 2-3 (10-12، 11-13، 11-9، 11-9، 5-11) سے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔مردوں کے زمرے میں بھارت کے ابھے سنگھ نے ملیشیا کے امی شین راج چندرن کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی۔ اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے ابھے نے شروع سے ہی میچ کو کنٹرول کیا اور اپنے حریف کو کوئی موقع نہیں دیا۔ انہوں نے صرف 34 منٹ میں 0-3 (5-11، 8-11، 7-11) کی جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں داخلہ لیا۔
دن کے آخری کوارٹر فائنل میں ہندوستان کے ویر چوترانی کا مقابلہ مصر کے کریم التورکی سے ہوا۔ حالانکہ ویر نے بہت کوشش کی لیکن وہ کریم سے سامنے ٹک نہیں سکے اور 27 منٹ میں 3-0 (4-11، 8-11، 5-11) سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات