Saturday, December 6, 2025
ہومSportsخواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025: پاکستان کے خلاف جیت کے بعد رمن...

خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025: پاکستان کے خلاف جیت کے بعد رمن پریت نے کہا

پچ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا

کولمبو، 6 اکتوبر (ہ س)۔ کولمبو میں کھیلے گئے خواتین کے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 88 رنوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری جیت درج کی۔ ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے میچ کے بعد کہا کہ یہ ٹیم کے لیے انتہائی اہم میچ تھا اور وہ اس جیت سے بہت خوش ہیں، لیکن یہ آسان نہیں تھا۔ ہندوستان کی بلے بازی ایک بار پھر زوال پذیر ہوئی، اور ٹیم 7 وکٹ پر 203 پر جدوجہد کر رہی تھی۔ تاہم، ریچا گھوش نے 35 ناٹ آؤٹ (20 گیندوں پر) کی تیز رفتار اننگز کھیل کر اسکور کو 247 تک پہنچا دیا۔ میچ کے بعد ہرمن پریت نے کہا، سچ پوچھیں تو اس پچ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا۔ ہم نے صرف اتنا سوچا کہ جتنا وقت ہو سکے کھیلنا بہتر رہے گا۔ پچھلی بار جب ہم یہاں سہ فریقی سیریز میں کھیلے تھے تو وکٹ مختلف تھی، لیکن پچھلے دو دنوں سے ہونے والی بارش نے پچ کو کچھ گرفت دی تھی۔ ہمارا منصوبہ یہ تھا کہ ہم آخری اوور تک رنز بنا سکیں۔ ہندوستان کی کرانتی گوڈ نے بولنگ کے شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فاسٹ بولر گوڈ نے پاکستان کے آغاز میں خلل ڈالا، پہلے دس اوورز میں صدف شمس اور عالیہ ریاض کی وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 20 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ یہ وہی میدان تھا جہاں کرانتی نے اس سال مئی میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ اس نے گھریلو ون ڈے فائنل میں چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر سب کو حیران کر دیا۔ کپتان ہرمن پریت نے اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا، کرانتی نے شاندار بولنگ کی۔ رینوکا دوسرے سرے سے اچھی لائن اور لینتھ بھی برقرار رکھ رہی تھی، جس سے ہمیں ابتدائی کامیابیاں ملیں۔تاہم ہندوستان نے میدان میں کئی مواقع گنوائے۔ ٹیم نے چار کیچ گرائے جن میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والی سدرہ امین کے تین کیچ بھی شامل تھے۔ ہرمن پریت نے اعتراف کیا کہ فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، ہم نے اپنی فیلڈنگ میں خود کو مایوس کیا۔ ہمارے پاس بہت سے مواقع تھے جن سے ہم فائدہ نہیں اٹھا سکے، لیکن جیتنے میں خوشی ضرور ہے۔ آنے والے میچوں کے بارے میں ہرمن پریت نے کہا، فی الحال، ہم اس جیت سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ بہتری کے بہت سے شعبے ہیں، لیکن فی الحال، ہم جیت سے خوش ہیں۔ ہم ہندوستان واپس جا رہے ہیں، جہاں کی پچز کو ہم بہتر جانتے ہیں۔ ہم دیکھیں گے کہ اگلا ٹیم کا کمبی نیشن کیا ہو گا اور ہم کس طرح دن بدن بہتری لا سکتے ہیں۔ ہندوستان کی ٹیم اب اپنے اگلے دو میچ گھریلو سرزمین (وشاکھاپٹنم) پر 9 اکتوبر کو جنوبی افریقہ اور 12 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات