Saturday, December 6, 2025
ہومSportsایشیا کپ 2025 کیلئےافغانستان کی ٹیم کا اعلان ، راشد خان کو...

ایشیا کپ 2025 کیلئےافغانستان کی ٹیم کا اعلان ، راشد خان کو سونپی گئی کپتانی

نئی دہلی، 24اگست (ہ س)۔ افغانستان نے ایشیا کپ 2025 کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ راشد خان ٹورنامنٹ میں افغانستان کی کپتانی کریں گے۔ یہی ٹیم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان کے ساتھ سہ فریقی سیریز بھی کھیلے گی۔ تیز گیند بازنوین الحق کی ایشیا کپ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ نوین الحق آخری بار دسمبر 2024 میں افغانستان کے لیے کھیلے تھے۔ ایسی صورت حال میں ان کی واپسی سے ایشیا کپ میں راشد خان کی ٹیم کو گیندبازی میں گہرائی ملے گی۔نوین الحق کے علاوہ خود راشد خان سمیت فضل الحق فاروقی، نور احمد اور شرف الدین اشرف جیسے کھلاڑی افغانستان کو گیندبازی میں طاقت فراہم کریں گے۔بلے بازی کی بات کریں تو ٹیم کو محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت جیسے تجربہ کار آل راونڈرز کی حمایت حاصل ہوگی۔ ٹاپ آرڈر بلے بازوں میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران اور درویش رسولی جیسے کھلاڑی اپنی دھماکہ خیز بلے بازی سے ٹیم کو مضبوطی فراہم کریں گے۔ افغانستان کے اسکواڈ میں کچھ ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں جو ایشیا کپ میں ایکس فیکٹر ثابت ہو سکتے ہیں۔ صدیق اللہ اٹل، عظمت اللہ عمرزئی اور محمد اسحاق جیسے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے گھریلو اور انٹرنیشنل ٹی20 مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ٹیم میں شرف الدین اشرف اور فضل الحق فاروقی بھی شامل ہیں جو افغانستان کو اسپن، تیز گیندبازی اور بازی میں اچھی گہرائی فراہم کریں گے۔ وفی اللہ ترہ خیل، ننگیال کھروٹے اور عبداللہ احمد زئی کو ٹورنامنٹ کے لیے ریزرو کھلاڑی رکھا گیا ہے۔
ایشیا کپ 2025 کے لیے افغانستان کی ٹیم:
راشد خان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، درویش رسولی، صدیق اللہ اٹل، عظمت اللہ عمرزئی، کریم جنت، محمد نبی، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، محمد اسحاق، مجیب الرحمان، اللہ غضنفر، نور احمد، فرید احمد، نوین الحق، فضل حق فاروقی
ریزرو کھلاڑی:فی اللہ ترہ خیل، ننگیال کھروٹے اور عبداللہ احمد زئی

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات