Saturday, December 6, 2025
ہومSportsافغانستان راشد کی قیادت میں کھیلے گا ایشیا کپ

افغانستان راشد کی قیادت میں کھیلے گا ایشیا کپ

کابل، 6 اگست (یو این آئی) افغانستان کی کرکٹ ٹیم اسٹار لیگ اسپنر راشد خان کی قیادت میں آئندہ ایشیا کپ میں کھیلے گی۔افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے لیے 22 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔اے سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے رکن میر مبارز نے کہا ’’راشد خان افغانستان کے سپر اسٹار ہیں، انہوں نے ہمیشہ ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ فارم میں ہونا یا آؤٹ آف فارم ہونا کھیل کا حصہ ہے، لیکن وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ کس طرح مضبوطی سے واپس آ کر بڑے ٹورنامنٹس میں ٹیم اور ملک کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔‘‘مبارز نے کہا کہ ہم نے سہ رخی سیریز اور ایشیا کپ سے قبل تیاری کے کیمپ کے لیے ابتدائی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جہاں تربیتی اور تیاری کے کیمپ کے دوران کوچنگ اسٹاف اور کپتان دونوں کی جانب سے نئے کھلاڑیوں کا تجزیہ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں انجری کے باعث اپنا پلان تبدیل نہیں کرنا پڑا تو وہ ابتدائی کیمپ کے 22 ارکان میں سے ہی اپنی ورلڈ کپ ٹیم کا انتخاب کریں گے۔ٹیم میں شامل فاسٹ بالرز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ’ہاں، ہم شاید آئندہ ایشیا کپ میں ان ہی 22 کھلاڑیوں کے ساتھ جائیں گے، لیکن انجری کی صورت میں تبدیلیاں ہو سکتی ہیں اور ہم وقت کے ساتھ ان باتوں کا خیال رکھیں گے، ہم نے ٹیم میں عبداللہ احمد زئی، بشیر احمد کو شامل کیا ہے اور سلیم صافی بھی انجری کے بعد واپسی کر رہے ہیں، اس لیے سبھی 140 کی رفتار سے گیند بازی کرنے کے اہل ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’پوری دنیا جانتی ہے کہ افغانستان کے پاس راشد خان، مجیب، محمد نبی اور اللہ محمد غضنفر جیسے بہترین اسپن بالرز ہیں، ہم نے گھریلو کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ننگیال خروٹی اور شرف الدین اشرف کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے‘۔افغانستان کی 22 رکنی ابتدائی ٹیم:- رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، صدیق اللہ اٹل، وفی اللہ تارخیل، ابراہیم زدران، درویش رسولی، محمد اسحاق، راشد خان (کپتان)، محمد نبی، ننگیال خروٹی، شرف الدین اشرف، کریم جنت، عظمت اللہ عمر زئی، گلبدین نیب، مجیب زدران، اے ایم غضنفر، نور احمد، فضل حق فاروقی، نوین الحق، فرید ملک، سلیم صافی، عبداللہ احمد زئی اور بشیر احمد۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات