Friday, December 5, 2025
ہومSportsسابق فاسٹ بولر ایس سری سانتھ کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ...

سابق فاسٹ بولر ایس سری سانتھ کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج

سابق کرکٹر ایس سری سانتھ سمیت 2 دیگر افراد پر کیرالہ کے رہائشی نے دھوکا دہی کا الزام لگایا ہے، جس میں اس نے موقف اپنایا ہے کہ اسپورٹس اکیڈمی میں شراکت کا وعدہ کرکے رقم بٹوری گئی۔

مقدمے میں کیرالہ کے رہائشی ساریگ بالاگوپالن نے بتایا کہ راجیو کمار اور وینکٹیش کنی نے 18 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لی اور کہا کہ میرے نام پر ایک ریزورٹ میں عمارت تعمیر کریں گے جبکہ شکایت کنندہ کو اسپورٹس اکیڈمی میں شراکت دار بنانے کا وعدہ بھی کیا گیا، یہ پراجیکٹ سابق کرکٹر ایس سری سانتھ کے ذریعے شروع کیا جانا تھا۔

سری سانتھ اور 2 دیگر افراد نے نہ تو اسپورٹس اکیڈمی کیلئے عمارت کی تعمیر شروع کی اور نہ ہی رقم واپس کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمہ درج ہونے پر مجسٹریٹ کورٹ نے اس کیس کی سماعت کی اور الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب سابق کرکٹر ایس سری سانتھ نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا ان سے کوئی تعلق نہیں تاہم یقین دلاتا ہوں کہ ان افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات