Sunday, February 1, 2026
ہومSportsآئرلینڈ کی خواتین ٹیم کا بڑا معرکہ:

آئرلینڈ کی خواتین ٹیم کا بڑا معرکہ:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا

کیرتی پور، نیپال،یکم فروری(یو این آئی )آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 62 رنز سے شکست دے دی اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنا ٹکٹ پکا کر لیا۔ آئرلینڈ اس میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے، جہاں وہ بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کے ساتھ ایکشن میں نظر آئے گی۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی آئرش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ایمی ہنٹر (24)، کپتان گیبی لوئس (25) اور اورلا پرینڈرگاسٹ (24) نے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔تھائی لینڈ کی لیگ اسپنر سولی پورن لاؤمی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 24 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور آئرلینڈ کو بڑے اسکور سے روکا۔122 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم آئرش بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 16.1 اوورز میں صرف 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان نارومول چائی وائی (22) اور نناپت کونچاروینکئی (15) کے علاوہ کوئی بھی بیٹر دہائی کا ہندسہ عبور نہ کر سکی۔ ارلین کیلی نے محض 7 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ لارا میک برائیڈ نے 6 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔جون اور جولائی 2026 میں انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے اس عالمی میلے میں اب آئرلینڈ کی ٹیم بھی دنیا کی بہترین ٹیموں کے مدمقابل ہوگی۔ کوالیفائر کے آخری دن کی اس جیت نے آئرش کرکٹ میں نئی جان پھونک دی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات