آر سی بی لگاتار دوسرے آئی پی ایل سیزن کے فائنل میں
دھرم شالہ، 26 مئی (یو این آئی) کپتان رجت پاٹیدار کی نو چھکوں سے سجی 93 رنز کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے دفاعی چیمپئن رائل چیلنجرز بنگلور نے گجرات ٹائٹنز کو منگل کو آئی پی ایل کوالیفائر 1 میں 92 رنز سے شکست دے کر لگاتار دوسرے سال براہ راست فائنل میں جگہ بنالی۔آر سی بی نے پانچ وکٹ پر 254 رنز بنانے کے بعد گجرات کو 19.3 اوور میں 162 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ تاہم اس شکست کے باوجود، گجرات کے پاس اب بھی 29 مئی کو کوالیفائر 2 میں فائنل میں پہنچنے کا موقع ہوگا، جہاں اس کا مقابلہ راجستھان رائلز اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان ہونے والے ایلیمنیٹر میچ کے فاتح سے ہوگا۔بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، واحد راہول تیوتیا (68) نے جدوجہد کرتے ہوئے آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی جب کہ جوس بٹلر نے (29) اور سائی سدرشن (14) رن بنائے۔ باقی بلے باز تو چل میں آیا کی طرز پر میدان آتے اور پویلین لوٹتے رہے۔ کپتان شبمن گل دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیکب ڈفی نے تین، بھونیشور کمار، کرونال پانڈیا اور راسخ سلام ڈار نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ جوش ہیزل ووڈ کو ایک وکٹ ملا۔ہدف کا تعاقب کرنے اتری گجرات نے پاور پلے میں ہی پانچ وکٹ گنوا دیے تھے اور یہیں سے ان کی شکست طے ہوگئی تھی۔ شبمن گل اور سائی سدرشن سستے میں آؤٹ ہوگئے اور اس کا اثر باقی بیٹنگ لائن اپ پر بھی پڑا۔ ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم 14-15 اوورز میں آل آؤٹ ہو جائے گی لیکن راہول تیوتیا نے 43 گیندوں پر 68 رنز بنا کر میچ کو آخری اوور تک پہنچایا۔اس سے پہلے پاٹیدار نے 33 گیندوں پر پانچ چوکے اور نو چھکے لگا کر ناقابل شکست 93 رنز بنائے۔ یہ اب آئی پی ایل پلے آف میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہوگیا ہے۔ آرسی بی نے 2023 میں کوالیفائر 2 میں ممبئی انڈینز کے خلاف گجرات ٹائٹنز کے ذریعہ بنائے گئے 233/3 کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اگرچہ 20 پر پاٹیدار کا کیچ چھوڑنا گجرات کے لیے مہنگا ثابت ہوا، اس کے بعد پاٹیدار نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے صرف 33 گیندوں پر 5 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 93 رنز بنائے۔ یہی وہ چیز ہے جس نے آرسی بی کو اتنا بڑا ٹوٹل کرنے میں مدد کی۔ کلونت کھجرولیا کے دوسرے اوور میں 28 رن آئے تھے اور وہاں سے جی ٹی سنبھلنے میں ناکام رہا۔ ان سے کیچ چھوٹے اور گراؤنڈ فیلڈنگ بھی اتنی اچھی نہیں رہی۔گجرات نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلور نے شاندار آغاز کیا۔ وینکٹیش ایئر نے محمد سراج کے اننگ کے پہلے اوور میں تین چوکے لگائے اور اس اوور میں 14 رنز پڑے۔ ائیر نے دوسرے اوور میں کاگیسو ربادا کی گیند پر چھکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ پاور پلے میں ربادا کی یہ 18ویں وکٹ تھی، جس نے 2023 میں پاور پلے میں محمد شامی کا 17 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ربادا کے اننگ کے چوتھے اوور میں چار چوکے لگے۔ اس میں دو کوہلی اور دو دیو دت پڈیکل نے مارے۔ کوہلی نے پاور پلے کے چھٹے اوور میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔آر سی بی کو پاور پلے میں وہ شروعات مل گئی جس کی انہیں ضرورت تھی۔ انہوں نے ایک وکٹ ضرور گنوائی لیکن پھر بھی 76 رنز بنائے۔ کئی میچوں کے بعد ایسا ہوا ہے کہ پاورپلے میں ربادا-سراج کی جوڑی کو توڑنا پڑا۔ درمیان جیسن پولڈر کو گیندبازی میں لگانا پڑا۔کوہلی اور پڈیکل نے 50 رنز کی شراکت مکمل کی، جو اس سیزن میں ان کی ساتویں اور آئی پی ایل سیزن میں مشترکہ دوسری سب سے بڑی شراکت ہے۔
کوہلی اور ڈو پلیسس نے 2023 میں آٹھ 50 رنز کی شراکت داری کی تھی۔آخر ہولڈر نے نویں اوور میں کوہلی کو آؤٹ کر کے گجرات کو ایک اہم کامیابی دلائی۔ کوہلی نے 25 گیندوں پر 43 رنز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس کے بعد ہولڈر نے پیڈیکل کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ پیڈیکل نے ریویو لیا، لیکن امپائر کا فیصلہ قائم رہا۔ پڈیکل نے 19 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ ہولڈر کے دو جھٹکوں سے بے خبر، رجت پاٹیدار نے ہولڈر پر 11ویں اوور میں چھکا اور کرونال پانڈیا نے چوکا لگایا۔ پانڈیا نے 12ویں اوور میں پرسدھ کرشنا کی گیند پرچوکا اور چھکا لگایا۔کلونت کھجرولیا کا اننگز کے 16ویں اوور میں چار چوکے اور ایک چھکا لگا۔ اس اوور میں مجموعی طور پر 28 رنزپڑے اور 15 اوور کے بعد آرسی بی کا اسکور تین وکٹ پر 168 تک پہنچ گیا۔ پاٹیدار نے 16ویں اوور میں راشد خان کی گیند پر چھکا لگایا اور اسی اوور کی چوتھی گیند پر کرونل نے بھی چھکا لگایا۔ پاٹیدار نے آخری گیند کو بھی چھکے کے لئے بھیجا۔ راشد کے اس اوور میں 21 رنز پڑے۔ ربادا نے 17ویں اوور میں آتے ہی کرونال کو آؤٹ کیا۔ کرونال نے 28 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ کرونال اور پاٹیدار نے چوتھی وکٹ کے لیے 45 گیندوں میں 95 رنز کی شراکت قائم کی۔
پاٹیدار نے ربادا کی گیند پر چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اگلی گیند پربھی انہوں نے چھکا لگادیا۔ آرسی بی کے 200 رنزبھی پورے ہوگئے۔ پرسدھ کرشنا نے ٹم ڈیوڈ کو بولڈ کر کے گجرات کو پانچویں کامیابی دلائی۔ پاٹیدار نے اگلے اوور میں سراج کی پہلی دو گیندوں پر ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا۔ جیتیش شرما نے بھی پانچویں اور چھٹی گیند پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ اس اوور میں بھی 21 رنز بنے۔ پاٹیدار نے آخری اوور میں بھی کرشنا کی پہلی گیند کو پر چھکے کے لیے اڑا دیا۔ پاٹیدار نے تیسری گیند پر بھی چھکا لگا کر 250 رنز پورے کئے۔ آر سی بی کی اننگز 254 رنز پر ختم ہوئی۔








Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4596459