نئی دہلی 27 جون (یواین آئی) ہندوستان نے باوقار ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2029 کی میزبانی کی بولی جیت لی ہے اور ان گیمز کا انعقاد احمد آباد میں کیا جائے گا۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خود جمعہ کو سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو باوقار ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2029 کی میزبانی ملنا ہر ہندوستانی کے لئے فخر کا لمحہ ہے ۔ہندوستان نے 2029 میں منعقد ہونے والے ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2029 کی میزبانی کی بولی جیت لی ہے۔ ہندوستان نے برمنگھم میں منعقدہ تقریب میں ویتنام کو شکست دے کر ان گیمز کی بولی جیتی۔یہ باوقار بین الاقوامی ٹورنامنٹ گجرات کے شہر احمد آباد میں منعقد کیا جائے گا۔ اس سے ہندوستان میں کھیلوں کے کلچر کو نئی بلندیاں ملیں گی اور یہ پوری دنیا کے پولیس اور فائر سروس کے کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ہندوستان کو باوقار عالمی پولیس اور فائر گیمز 2029 کی میزبانی کے حقوق ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے، مسٹر شاہ نے کہا کہ ان کھیلوں کی میزبانی کے حقوق حاصل کرنا وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں کھیلوں کے ایک جامع ڈھانچے کی تشکیل کی عالمی سطح پر پہچان کی عکاسی کرتا ہے۔



